Fridge Se Baraf Saaf Karne Ka Tarika

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Fridge Se Baraf Saaf Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Fridge Se Baraf Saaf Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Fridge Se Baraf Saaf Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Fridge Se Baraf Saaf Karne Ka Tarika
Posted By: Shaista 18181 Views 0 Comments Sep 15, 2021


ٹہریں فریج خراب بھی ہوسکتا ہے ۔۔ وہ غلطی جس کی وجہ سے فریج کی پلیٹ پر موٹی برف جم جاتی ہے وجہ اور حل جانیئے

فریزر گھر میں ہونا کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ اکثر و بیشتر کھانا بچ جاتا ہے اور اس کو محفوظ کرنے کے لئے فریزر سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا، اور پھر گرمی کے دنوں میں ٹھنڈا پانی پینے کے لئے فریزر ہی کام آتا ہے تاکہ برف جما کر رکھ سکیں، جب دل ٹھنڈا پانی پینے کا دل چاہے تو ٹھنڈا پانی پیشِ خدمت ہو۔
اب جناب فریزر میں ایک اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ فریزر کے اوپر کے خانے میں برف حد سے زیادہ جم جاتی ہے اور پانی کے کٹورے یا کوئی بھی برتن، سامان بالکل برف کے اندر چپک جاتا ہے اور پھر آئس پلیٹ سے کھرچ کھرچ کر برف کو نکالا جاتا ہے جس سے فریزر کی پلیٹ میں سوراخ یا نشان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

لیکن یہ اتنی زیادہ برف جمنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

وجہ:
٭ فریزر میں گیس کی اضافی مقدار جمع ہونے اور کمپریسر کے مستقل چلنے کی وجہ سے زیادہ برف جمتی ہے۔ ایک وجہ تھرماسٹیٹ کی سیٹنگ زیادہ بڑھنے کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔ فریج کو صحیح طرح سے بند نہ کرنے کی وجہ سے بھی برف اندر ہی جم جاتی ہے بجائے اس کے کہ وہ کولنگ کرے اور جتنی مرتبہ فریج کا دروازہ کھلتا ہےا س سے پریشر بڑھنے کی وجہ سے بھی برف پلیٹ پر جمع ہونے لگتی ہے۔

ختم کرنے کا طریقہ:

سب سے پہلے اپنے فریج کو بند کر دیجئے، اور تمام سامان فریج سے باہر نکال لیجئے ۔ اب فریج میں موجود تمام شیلوز بھی نکال لیں اور انہیں اچھی طرح دھولیں ۔ پھر اپنا ہئیر ڈرائر لیں اور جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں ایسا کرنے سے فوری آپ کے فریزر سے جمی برف پگھلنے لگے گی اور منٹوں میں آپ کا فریج صاف ہو جائے گا۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ بے تحاشہ برف جمنے کے باعث کچھ حصے سخت ہو چائیں مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں آپ پلاسٹ کے چمچ کی مدد سے اکھاڑ سکتے ہیں۔مگر زور آزمائی سے احتیاط کریں اور پلاسٹک کا چمچ استعمال کریں۔ جب پوری طرح برف پگھل جائے تو کسی صاف کپڑے کی مدد سے پونچھ لیں
٭ ایک رات قبل فریج میں دو چمچ بیکنگ سوڈا ایک پلیٹ میں ڈال کر رکھ دیں لیکن پلیٹ کو ڈھک کر نہ رکھیں بلکہ کھلا ہی رکھیں۔
٭ اگلے روز دھونے سے قبل ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں وہ بیکنگ سوڈا ڈالیں جو فریج میں پلیٹ میں رات بھر رکھا ہوا تھا، اور ساتھ ہی اس میں واشنگ سرف ڈال کر مکس کریں۔
٭ پھر اس میں ایک تولیہ بھگوئیں، اور اس سے فریج کی دیواریں، ڈبے اور جالیاں صاف کریں۔
٭ اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔ لیجیئے بدبو بھی ختم اور صفائی بھی مکمل۔۔۔

سخت برف ہٹانے کا طریقہ:

فریج کو رات کو بند کرکے چھوڑیں گی، تو برف کی سختی ختم ہو جائے گی لیکن اگر پھر نہ ہو تو بس دو گلاس گرم پانی کریں اور اس کو فریج میں اس جگہ ڈالیں جہاں برف زیادہ ہے، اس کے بعد آپ کچھ دیر چھوڑ دیں، برف نکل آئے گی۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Fridge Se Baraf Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Fridge Se Baraf Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Fridge Se Baraf Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Fridge Se Baraf Saaf Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg