Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Daad Ka Gharelu Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Daad Ka Gharelu Ilaj. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Daad Ka Gharelu Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.
داد جلد پر ہونے والا انفیکشن ہوتا ہے جس سے جلد کے کسی خاص حصے پر ایک سرخ رنگ کا دائرہ بن جاتا ہے ۔ داد خطرناک تو نہیں ہوتا البتہ اسمیں ہونے والی خارش انسان کو بے چین کردیتی ہے ۔ یہ ایک پھیلنے والا مرض ہے اور اسے ٹھیک ہونے میں وقت لگ جاتا ہے ۔ اگر داد بڑھ جائے تو جلد پر جگہ جگہ چھوٹے بڑے سرخ دائرے نمایاں ہونے لگتے ہیں ۔گھر بیٹھے بھی اس تکلیف سے چھٹکاراممکن ہے ۔ کچن میں پائی جانے والی عام چیزوں سے داد اور اس کے باعث ہونے والی خارش کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ داد کے علاج کے نو گھریلو ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں:1۔ٹی ٹری آئلیہ داد سے نجات پانے کا ایک کافی پرانا اور آزمودہ نسخہ ہے ۔ ٹی ٹری آئل میں برابر کی مقدار میں پانی شامل کرلیں۔ اس سیال کو داد پر دن میں دو بار لگائیں ۔ کچھ ہفتوں میں داد ختم ہوجائے گا ۔ ٹی ٹری آئل ایک بہترین اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہے ۔ داد کے علاوہ یہ ہلکی نوعیت کی چوٹ کو سہی کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔2۔ سیب کا سرکہایپل سائڈر سرکہ بہترین اینٹی بیکٹیریل ہے۔ اسے روئی میں بھگو کر داد پر ہلکے ہلکے لگائیں ۔ اسے تین روزتک دن میں دو سے تین مرتبہ کریں ۔3۔ لہسنلہسن داد سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہترین ہے ۔ دو تین لہسن کے جوئے پیس لیں اسے متاثرہ جگہ پر لگائیں اور کسی کپڑے سے پٹی کرلیں ۔ اسے رات بھر یا پورا دن لگا رہنے دیں ۔ اس کی اینٹی سیپٹک خصوصیات داد کا باعث بننے والے انفیکشن کو ختم کردیں گی ۔4۔ نمک اور سرکہسرکے میں تھوڑا سا نمک شامل کریں ۔ اس آمیزے کو داد پر لگا کر پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ اس ٹوٹکے سے ایک ہفتے میں داد دور ہو جائے گا ۔5۔ کچا پپیتاایک کچا پپیتا کاٹ لیں اسے داد کی جگہ پر ہلکے ہلکے ملیں ۔ کچے پپیتے میں موجود غذائی اجزا انفیکشن کو ٹھیک کر دیتے ہیں ۔6۔ ہلدیہلدی کا رس متاثرہ جلد پر لگائیں ۔ یہ عرق آپ ہلدی کو پانی میں مکس کرکے بنا سکتے ہیں ۔ ہلدی ایک بہترین اینٹی بائیو ٹک ہے ۔ یہ نسخہ بچوں کے لیے بے حد مفید ہے ۔7۔ لیمن گراس ٹییہ چائے دن میں تین بار پئیں ۔ اس سے داد کافی حد تک سہی ہوجائے گا ۔ آپ اس کے استعمال شدہ گیلے ٹی بیگ بھی داد کی جگہ پر لگا سکتے ہیں ۔8۔ تلسی کے پتےتلسی کے پتے پیس کر اس کا عرق داد والی جگہ پر لگائیں ۔ یہ عمل دن میں دو سے تین بار دہرائیں اس وقت تک جب تک داد پوری طرح سے ٹھیک نہ ہو جائے ۔9۔ سبزیوں کا جوستین سو ملی لیٹر گاجر کا جوس دو سو ملی لیٹر پالک کے جوس میں ملائیں۔ اس جوس کو فائدہ ہوجانے تک روزانہ پئیں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Daad Ka Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Daad Ka Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Daad Ka Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Daad Ka Gharelu Ilaj.