Cheeni Ke Nuqsanat in Urdu

Cheeni Ke Nuqsanat in Urdu
Posted By:Sameena 3711 Views
0 Comments Jan 21, 2021


اگر آپ صرف 9 دن چینی نہیں کھائیں گے تو یہ حیرت انگیز تبدیلیاں آپ کے جسم میں آئیں گی، ایک بار آزما کر دیکھیں

ہم اپنی روز کی خوارک میں اندازاً9چمچ چینی کے کھاتے ہیں اور اگر اس سے زیادہ کھایا جائے تو جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن اگر یہ مقدار کم کردی جائے یا بالکل ختم کردی جائے تو جسم میں بہت سی مثبت تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔جرنلObesityمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر یہ مقدار بالکل ختم کردی جائے تو صرف نو دنوں میں آپ کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں واقع ہوں گی۔
تحقیق میں 43ایسے موٹے بچے لئے گئے جن کی عمرنو اور18سال کے درمیان تھی اور انہیں چینی کی جگہ سٹارچ دیا گیامیں کیلوریز کی اتنی ہی مقدار تھی جتنی چینی میں ہوتی ہے۔صرف9دن بعد ان بچوں کا بلڈ پریشر 4.3فیصد کم تھا جبکہ کولیسٹرول کی مقدار بھی 12.5فیصد کم ہوچکی تھی۔اسی طرح خالی پیٹ ان کا انسولین لیول 53فیصد کم تھا۔تحقیق کار ڈاکٹر رابرٹ لسٹنگ کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی صحت میں خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی اور اگر والدین اپنے بچوں کی خوراک سے چینی کو نکال سکیں تو ان کی صحت شاندار ہوسکتی ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے جسم کے لئے ایسے ہی خطرناک ہے جیسے تمباکو یا کوکین ہے کیونکہ چینی سے ملنے والی کیلوریز سے جو چربی بنتی ہے اس سے دل،جگر اور گردوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ چینی کا نقصان اس سے بننے والے حرارے نہیں بلکہ اس میں موجود تاثیر ہے اور اس سے بننے والی چربی ہمارے جسم کوبہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔جس سے جسم میں بہت سے بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے

In Dr Essa Tips section you can check Cheeni Ke Nuqsanat in Urdu in most easiest way. Find Cheeni Ke Nuqsanat in Urdu in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Cheeni Ke Nuqsanat in Urdu totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Cheeni Ke Nuqsanat in Urdu.

Relevant Totkay

Reviews

Comments