Chawal Ke Pani Se Chehry Aur Balon Ke Masail Ka Hal

Chawal Ke Pani Se Chehry Aur Balon Ke Masail Ka Hal
Posted By:Sadia 1004 Views
0 Comments Jan 26, 2021


چاول کے پانی کے ایسے فائدے کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے اور اس پانی کو پھینکنا بھول جائیں گے

چاول ہر گھر میں ہی بنایا جاتے ہیں اور ہر کوئی ہی انہیں شوق سے کھاتا ہے۔ بے شک چاول بریانی کی صورت میں ہوں یا پلاؤ اور سادے ابلے ہوئے ہر طریقے سے ہی کھائے جاتے ہیں۔لیکن کیا آپ بھگوئے ہوئے چاولوں کے پانی کے اہم فوائد جانتے ہیں۔
آج ہم آپ کو یہ اہم معلومات دیتے ہیں۔

چہرے کے لیے

چاول کا پانی چہرے کی صفائی کے لیے نہایت مفید ہے اور یہ کلینزنگ کریم کا کام کرتا ہے۔ یہ آپ کے چہرے کو نرم و ملائم کرنے کے ساتھ ساتھ کیل مہاسوں اور چہرے پر نکلنے والے دانوں کو بھی ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
* اس کے لیے آپ چاول کے پانی کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے کلینزنگ کریں۔
* اس کے بعد چہرے کو ہوا سے خشک ہونے دیں تاکہ پانی چہرے پر جذب ہوجائے۔
* پھر کچھ دیر بعد منہ سادے پانی سے دھولیں۔

بالوں کے لیے

* چاول کا پانی ہیئر کنڈیشنر کا کام بھی کرتا ہے۔
* اس کے لیے شیمپو کے بعد چاول کے پانی میں لیونڈر آئل کے چند قطرے شامل کر کے سر پر ڈالیں اور اس سے بالوں پر مساج کریں۔
* دس منٹ بعد سادے پانی سے دھولیں۔
* اس سے آپ کے بال لمبے، گھنے، مضبوط اور چمکدار ہوجائیں گے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Chawal Ke Pani Se Chehry Aur Balon Ke Masail Ka Hal in most easiest way. Find Chawal Ke Pani Se Chehry Aur Balon Ke Masail Ka Hal in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Chawal Ke Pani Se Chehry Aur Balon Ke Masail Ka Hal totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Chawal Ke Pani Se Chehry Aur Balon Ke Masail Ka Hal .

Relevant Totkay

Reviews

Comments