Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika
Posted By: Bilquis 4556 Views 0 Comments Mar 22, 2021


چہرے پر جھریاں پڑ گئی ہو یا بالوں کا مسئلہ ہو، لیموں پر کالی مرچ چھڑک کر بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور چند ہی دنوں میں نظر آئیں خوبصورت

لیموں خواتین کو بہت پسند ہوتا ہے کیونکہ یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ لیموں کھانے میں ذائقے کے لئے ہو یا پینے کے لئے، بیوٹی کے لئے ہو یا صحت کے لئے اس کے بے شمار استعمال اور فوائد ہیں۔
مگر چند فوائد شاید آپ نے کم ہی سنے ہوں گے۔ آج جانیں وومن کارنر آپ کی بیوٹی سے متعلق 3 بڑے مسائل کا حل بتا رہا ہے لیموں اور کالی مرچ سے۔ اب آپ یہ سوچ رہی ہوں گی لیموں بھی اور کالی مرچ بھی ؟ لیموں اور کالی مرچ کو ایک ساتھ بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور اپنے مسائل کو حل بھی سستے میں کرنے کی آسان سی ٹپس جان لیں کیونکہ یہ بہت زیادہ فائدہ مند بھی ہیں۔

فائدہ:

لیموں میں وٹامن اے، وٹامن سی، فاسفورس، کیلشیم، پوٹاشیم اور سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہےجو کہ آپ کی بیوٹی اور صحت دونوں کے لئے فائدہ مند ہے اور کالی مرچ میں وٹامن اے 10%,وٹامن سی 35%،وٹامن ای 30%،سوڈیم 3%،پوٹاشیم 27%،کیلشیم 44%،آئرن 360%،فاسفورس 25%،زنک 13% اور میگنیشیم 48.5% موجود ہے جس کو مصالحوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔

مسائل اور ٹپس:


٭برص کے نشانات :

برص کی بیماری جلد میں میلانن کی کمی کی وجہ سے ہو جاتی ہے اور اس کی وجہ سے چہرہ خراب لگتا ہے کہیں سے سفید تو کہیں سے براؤن جلد۔۔ اگر آپ بھی اس سے بچنا چاہتی ہیں تو لیموں کو کاٹ کر دوپیس کریں اس پر کالی مرچ چھڑکیں اور چہرے / جلد پر مساج کر لیں۔ لیجیئے آسان اور انتہائی کارآمد ٹپ ہے۔ ڈرمیٹالوجیکل ریسرچ آف پینسلین کی رسرچ کے مطابق : '' لیموں اور کالی مرچ کا استعمال اس بیماری کو کنٹرول کرنے میں بہت فائدہ مند ہے''۔

٭ جھریاں:

جھریاں خواتین کو بلکل پسند نہیں ہوتی اور جن کو جھریاں ہوجائیں انہیں کوئی بوڑھا نہ کہے وہ چِڑنے لگتی ہیں بہر حال اگرآپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو روزانہ صبح کے وقت لیموں پر کالی مرچ ڈال کر مساج کریں اور پائیں زبردست نتائج۔

٭ خُشکی سے پاک بال:

سردیوں میں خُشکی کے مسائل حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں اور بالوں میں اتنی زیادہ خُشکی ہو جاتی ہے کہ پیشانی پر بھی نظر آنے لگتی ہے۔ لیکن لیموں اور کالی مرچ کی یہ ٹپ آپ کو ضرور فائدہ دے گی۔ کالی مرچ سے آپ کو جلن ضرور لگے گی مگر خُشکی کے ذرات بھی آہستہ آہستہ جھڑ جائیں گے۔
تو اب سے لیموں اور کالی مرچ کا استعمال کریں اور پائیں ایسا فائدہ جو آپ کو بھی خوبصورت بنا دے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Balon Ki Khushki Khatam Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg