آپ کی بچی کے بال بہت ہلکے ہیں،بال بنانے میں سر کی جلد نظر آتی ہے؟ تو پھر ڈاکٹر بلقیس کا یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہےاگرآپ کی بچی کے یا آپ کے بال بہت ہلکے ہیں اور آپ ان کے ہلکے پن سے پریشان ہیں، خاص کر ماتھے کی پوری پٹی پر صرف رواں ہے بال نہیں ہیں توڈاکٹر بلقیس کا یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہے۔ اس کے استعمال سے بال میں گھنا پن بھی آئے گا اور بال صحت مند اور چمکدار ہوجائیں گے۔بادام 2 کھانے کے چمچ، چھوٹی ہڑ 2 کھانے کے چمچ، میتھی دانہ 2 کھانے کے چمچ، ناریل کا پانی ایک کپبادام، چھوٹی ہڑ، میتھی دانہ کو پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔ اب اس کو ایک اسپرے بوتل میں بھرلیں اور اس میں ناریل کا پانی ڈال کر خوب اچھی طرح ہلائیں اورپھر اس کو 3 سے 4 دن کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔3 سے 4 دن بعد اس کو نکال کر چھان لیں اور اب اس پانی کا اسپرے اچھی طرح اپنے بالوں میں کریں خاص کر جہاں جہاں بال کم ہیں۔ دو گھنٹے بعد کسی ہربل شیمپو سے سر دھو لیں۔ کچھ ہی دن کے باقاعدہ استعمال سے آپ کو بالوں میں واضح فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ اس نسخے کے ساتھ ساتھ اگر آپ جنجرآئل بھی استعمال کریں تو بالوں کا ہلکا پن جلدی ختم ہو سکتا ہے۔ اور جلد ہی آپ کے بال گھنے اور لمبے ہو جائیں گے۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Bachon Ke Halke Balon Ka Ilaj in most easiest way. Find Bachon Ke Halke Balon Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Bachon Ke Halke Balon Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Bachon Ke Halke Balon Ka Ilaj.