Atay Ko Khrab Hony Se Bachane Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Atay Ko Khrab Hony Se Bachane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Atay Ko Khrab Hony Se Bachane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Atay Ko Khrab Hony Se Bachane Ka Tarika experience. At Zubaida Apa Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Atay Ko Khrab Hony Se Bachane Ka Tarika
Posted By: Maheen 4807 Views 0 Comments Mar 15, 2022


آٹے کو خراب و کالا ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ جانیں زبیدہ آپا کی 3 کارآمد ٹپ جو خواتین کو ضرور جاننا چاہیں

گرمیوں میں آٹے کو تھوڑی دیر فریج سے باہر رکھنے پر یہ کھٹا ہو جاتا ہے اور خراب ہو جاتا ہے، پھر اس کو کچھ خواتین تو ضائع کر دیتی ہیں اور کچھ مختلف ٹپس کے ذریعے کارآمد بناتی ہیں مگر اس سب میں زحمت زیادہ ہوتی ہے۔ ایسے میں آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کے ٹوٹکے بتا رہے ہیں جن سے آپ کا آٹا نہ تو خراب ہوگا اور نہ ہی اس میں خُشکی آئے گی۔

زبیدہ آپا کی زبردست آٹا ٹپس:

٭ آلو کو دھو کر ابالیں اور جس پانی میں اُبال رہی ہیں، اس پانی سے آٹے کو گوندھیں، زبیدہ آپا کہتی تھیں کہ یہ آٹا کبھی بھی خراب نہیں ہوگا اور نہ کھٹا ہوگا۔
۔ ایک سفید ململ کا کپڑا لیں ۔
۔ اس کو گیلا کریں ۔
۔ پھر آٹے کو اس کپڑے میں لپیٹ کے رکھیں ۔
۔ اس طریقے سے نہ تو گوندھے ہوئے آٹے میں پپڑی جمے گی اور نہ ہی یہ کھٹا ہوگا ۔
آج کل گوندھا ہوا آٹا خشک ہوجاتا ہے اور اس میں پپڑی جم جاتی ہے- جس کے باعث اکثر خواتین کو روٹی بنانے میں دشواری پیش آتی ہے اور روٹی بھی صحیح نہیں بنتی اور نہ ہی ایسے آٹے کی روٹی کو کوئی کھانا پسند کرتا ہے۔ لیکن بتائے گئے اس طریقے سے آٹا خشک نہیں ہوگا اور نہ ہی اس میں پپڑی جمے گی جو کہ سردیوں میں اکثر جم جاتی ہے۔ آٹا گوندھتے وقت اس میں تھوڑا سا تیل شامل کردیں۔ آٹا نیم گرم پانی سے گوندھیں تاکہ یہ نرم رہے اور خشک ہونے کے امکانات کم ہوجائیں۔ گوندھا ہوا آٹا خشک ہونے سے بچانے کے لیے ہمیشہ نم کپڑے سے ڈھک کر رکھیں۔ اس طریقے سے گوندھا ہوا آٹا خشک نہیں ہوگا نہ اس میں پپڑی جمے گی اور روٹی یا پراٹھا بھی نرم اور مزیدار بنے گا۔

In Zubaida Apa Totkay section you can check Atay Ko Khrab Hony Se Bachane Ka Tarika in most easiest way. Find Atay Ko Khrab Hony Se Bachane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Atay Ko Khrab Hony Se Bachane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Atay Ko Khrab Hony Se Bachane Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg