5 Habits That Are Bad for Your Skin

Find effective Beauty Tips and Totkay in Urdu for safeguarding 5 Habits That Are Bad for Your Skin. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for 5 Habits That Are Bad for Your Skin. Dive into a rich repository of Beauty Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Beauty Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of 5 Habits That Are Bad for Your Skin. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

5 Habits That Are Bad for Your Skin
Posted By: Samina 3300 Views 0 Comments Aug 10, 2020


وہ عادتیں جو آپ کے حسن کی دشمن ہیں

خواتین کی نازک جلد کو بہت زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ، ذرا سی لاپرواہی ان کے حسن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ۔ بعض خواتین ویسے تو اپنی جلد کا بہت خیال رکھتی ہیں ، لیکن کچھ منفی عادات کی بناء پر اپنی جلد کونقصان پہنچاتی رہتی ہیں ۔ یہ منفی عادات ایک طرف آپ کی منفی بدن بولی کی عکاسی کرتی ہے تو دوسری طرف آپ کے اچھے بھلے روپ کو بھی براہ راست متاثر کرہی ہوتی ہیں ۔ ذیل میں ان عادات پر قابو پانے کے لیے کچھ اہم چیزوں کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔

ہونٹ چبانا :

بہت سی خواتین لاشعوری طور پر ہونٹ چبانے کی عادت میں مبتلاء ہوجاتی ہیں ۔ گرمی کے دنوں میں جب ہونٹ خشک ہونے لگتے ہیں تو وہ انہیں چبانے کے ساتھ ان پر بار بار زبان پھیرنے لگتی ہیں جس سے ہونٹ موٹے ہو کر بدنما نظر آنے لگتے ہیں ۔ اس عمل سے ہونٹو ں پر پپڑی سی جمنے لگتی ہے ۔ ڈاکٹر اس ضمن میں خواتین کو ہونٹ ملائم رکھنے کے لیے کسی اچھی کریم یا پیٹرولیم جیلی کے استعمال کی ہدایت دیتے ہیں ۔ خاص طور پر خواتین کو چاہیے کہ رات میں سوتے وقت ہونٹوں پر کوئی اچھی سی کریم لگا کر سوئیں ۔ دن میں جب بھی گھر سے باہر جائیں تو انہین چاہیے کہ وہ ہونٹوں کی تازگی کوبرقرار رکھنے کے لیے کسی معیاری لپ اسٹک یا گلوس کا استعمال کریں ۔

چہرہ رگڑ کر پونچھنا :

جن خواتین کی جلد زیادہ چکنی ہوتی ہے وہ چہرے کو بہت رگڑتی ہیں ۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ چہرے کی جلد کو حد سے زیادہ رگڑ نا نقصان دہ ہوسکتاہے ۔ اگر چہرے پر مہاسے اور دانے ہوں تو وہ چھل جاتے ہیں اور ان میں سوزش ہونے لگتی ہے ۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ چہرہ زیادہ زور سے پونچھنے سے جلد کے نیچے خون کی باریک نسیں بھی متاثر ہوجاتی ہیں اور زخم پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ اس لیے جب چہرے کو صاف کیا جائے تو اس بات کا خیال رکھاجائے تو رومال یا ٹشوپیپر نرم ہو اور اسے نہایت آہستگی سے استعمال کیا ۔ بہتر ہوگا کہ کسی معیاری صابن سے چہرہ دھولیا جائے ۔

میک اپ کے پرانے برش :

چہرے کی صفائی کے دوران خواتین گندے ٹشوپیپر استعمال کرنے سے اجتناب کرتی ہیں ، لیکن میک اپ کے لیے لاشعوری طور پر پرانے برش یا اسفنج استعمال کررہی ہوتی ہیں ۔ اس سے چہرے کی جلد چھل جاتی ہے اور سوزش ہونے لگتی ہے ۔ جلد کی حفاظت کے لیے نئے برش اور اسفنج کا استعمال کریں اور ان پر فاؤنڈیشن لگالیں ، برش کوہر ہفتے تبدیل کرتی رہا کریں ۔ اسفنج کو دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے ان کا صاف کرنا نہایت ضروری ہے ۔

ناخن رگڑ کر صاف کرنا :

ناخنوں کو صاف کرنے کے لیے بعض خواتین انہیں کھرچنے لگتی ہیں ، جو بہت خراب عادت ہے ، اس سے نہ صرف یہ کہ ناخنوں کی چمک جاتی رہتی ہے بلکہ یہ کمزور بھی ہوجاتے ہیں اور اصل بات یہ ہے کہ ناخن کو بار بار صاف کرنا ضروری نہیں ہے ۔ نیل پالش صاف کرنے کے لیے دست یاب کیمیکل استعمال کیے جائیں اور ناخنوں کے سوکھنے پر ان پر پھر سے پالش لگالی جائے ۔

فون کا بہت زیادہ استعمال :

فون کے زیادہ استعمال سے بھی ہماری جلد متاثر ہوتی ہے ایسی خواتین جو بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرتی ہیں ، ان کے کان کے قریب مہاسے ہونے لگتے ہیں ۔ ٹیلی فون کے ریسیو سے بار بار رگڑ لگنے کی وجہ سے جلد متاثر ہونے لگتی ہے چنانچہ فون کے ریسیو ر کو تھِنر سے صاف کرتے رہیں ۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check 5 Habits That Are Bad for Your Skin in most easiest way. Find 5 Habits That Are Bad for Your Skin in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find 5 Habits That Are Bad for Your Skin totka in details also check the relevant totkay in Urdu of 5 Habits That Are Bad for Your Skin.

Reviews & Comments
jpg