ناشتے کے لیے 7بہترین غذائیں

7 Healthy Breakfasts Items with Carbohydrates and Proteins

ناشتہ دن کی اہم ترین غذا ہوتی ہے ۔ ایک صحت مند ناشتے سے آپ کو قوت ملتی ہے جس سے دن بھر فیصلے لینے میں مدد ملتی ہے ۔ ایک ماہر غذائیتکے مطابق آپ کا ہدف کاربوہائٹریٹ اور فائبر سے بھرپور ناشتہ ہونا چاہیے جس میں کچھ پروٹین سے بنی غذا بھی شامل ہوں ۔ اسی طرح کی کچھ بہترین غذائین درج ذیل ہیں ۔

دھی :
دھی کیلشم سے مالامل ہوتا ہے اور اس میں پروٹین بھی شامل ہوتا ہے ۔ آپ چاہیں تو اس کے ساتھ آپ کسی پھل کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ جس سے آپ کا ناشتہ مزیدغذائیت سے بھرپور ہو جائے گا۔

گریپ فروٹ:
اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو یہ پھل آپ کو اپنے ناشتے میں ضرور شامل کرنا چاہیے ۔ ایک مطالعے کے مطابق کسی بھی کھانے سے قبل آدھے گریپ فروٹ کھانے سے دبلے ہونے میں مددملتی ہے کیونکہ اس میں چربی پگھلانے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں اوریہ خون میں شکر کی تعداد کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ہے ۔ ایک ماہر کے مطابق بہترین نتائج کے لئے آپ اسے دھی یا انڈے کے ساتھ استعمال کریں تاہم ایسا کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کیونکہ گریپ فروٹ ادویات پر بھی اثراندار ہو سکتا ہے ۔

کیلے :
ناشتے میں کیلے کو کوئی ثانی نہیں ۔ اس کو کھانے سے آپ کوکافی دیر تک بھوک نہیں لگتی اور یہ کاربوہائیڈریٹ کا بہترین ذخیرہ ہے ۔ ایک ماہر کا کہنا ہے کہ اسے کاٹ کو سریلیک کے ساتھ کھانے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہوجائے گا بلکہ یہ ایک صحت بخش غذا کہلائے گی ۔

انڈے :
پہلے انڈوں کوزیادہ کولیسٹرول ہونے کی وجہ سے ایک اچھے ناشتے کے طور پر نہیں دیکھاجاتا تھا تاہم حالیہ مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن ڈی ایک بہترین ذخیرہ ہے ۔ اور اس میں شامل کولیسٹڑول ہمارے لیے اتنا نقصان دہ نہیں جتنا پہلے سمجھا جاتا تھا ۔ ایک ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن بھر دیگر کھانوں کے اوقات کے دوران زیادہ کولیسٹرول نہیں لے رہے تو انڈے آپ کے لیے بہترین ہیں ۔

بادام کا مکھن :
اگر آپ انڈے اور دودھ نہیں استعمال کرتے تو پروٹین کے حصول کے لیے بادام کا مکھن استعمال کریں کیونکہ غذائیت کے اعتبار سے ا س میں اتنی غذائیت ہے جتنی مونگ پھلی کے مکھن میں ہوتی ہے ۔

تربوز :
تربوز میں لائیکو پین بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے جو لال رنگ کے پھلوں اور سبزیو ں میں پایاجاتا ہے جس سے امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچا جا سکتاہے ۔ اس کے علاوہ تربوز میں کیلوریز بہت کم تعدادمیں ہوتی ہیں جس کے باعث آپ کا وزن بھی نہیں بڑھتا ۔

اسٹرابیری :
بیریز کو سپر فوڈ کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بڑی تعداد میں موجود ہوت ہیں اور یہ وزن بھی نہیں بڑھاتیں ۔ ایک کپ اسٹرابیریز میں دن بھر کی ضرورت کو پورا کرنے جتنا وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور اس میں فائبر اور فولک ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے ۔

Here are 7 healthy foods for breakfasts KFoods.com has explored out for you. Having a good breakfast would allow you to have a good entire day whereas if you take weak breakfast with low quality foods, it will keep you disturbed and distracted. These are the 7 healthy breakfasts foods for teenagers, elders, seniors and for everyone.

Breakfast is the most important time to take foods. A good healthy breakfast provides you with energy, power and nutrition which helps you in your work throughout the day. A well-known nutrition expert from New York Erica Giovinazzo recommended to take breakfasts full of carbohydrates and fibre and with some protein rich foods.

Here is a list of healthy breakfast foods brought to you by KFoods.com in Urdu.

Tags: High Protein Breakfast Foods List Breakfast Foods with Carbohydrates

Top Healthy Breakfasts Items

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Top Healthy Breakfasts Items and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Top Healthy Breakfasts Items to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   42901 Views   |   18 Dec 2019
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ناشتے کے لیے 7بہترین غذائیں

ناشتے کے لیے 7بہترین غذائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناشتے کے لیے 7بہترین غذائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔