Ankhain Masalna Sehat Kay Liye Nuqsan Da



Rubbing Your Eyes is Harmful

آنکھیں مسلنا ایسی عادت نہیں جس سے نظر انداز کردیا جائے بلکہ ایسا کرنے سے بچنا ضروری ہے ۔عام طور پر لوگ آنکھیں مسلتے ہیں جب وہ تھکاوٹ محسوس کررہے ہوتے ہیں یا پھر خارش اور سوجن کی وجہ انسان مجبور ہو کر آنکھیں مسلتا ہے لیکن آنکھیں مسلنے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ جاننا انتہائی ضروری ہیں ۔

جلد بڑھاپا
جب آپ انکھوں کو مسلتے ہیں تو اس کے ارگرد کے نازک ٹشوز پر بہت زیادہ دباﺅ بڑھ جاتا ہے جس سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے اور کولیگن نامی ہارمون کی سطح متاثر ہوتی ہے جو کہ جلد کو جوان اور ہموار رکھنے کا کام کرتا ہے۔ آنکھیں مسلتے ہوئے خون کی ننھی شریانوں کو نقصان پہنچا دینا ممکن ہوتا ہے جو کہ حلقوں اور آنکھیں سوجنے کا باعث بنتا ہے۔ rubbing eyes harmful to health

آنکھ کی سطح متاثر ہونا
اگر آنکھ میں کچھ چلا گیا ہے تو مسلنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے عارضی طور پر تو سکون ملتا ہے مگر یہ آنکھ کی سطح کے دبنے کا باعث بھی بنتا ہے جس سے قرینے میں لیکر پڑسکتی ہے۔

بینائی خراب ہونا
عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کا متاثر ہونا قدرتی ہے، مگر آنکھیں مسلنا اس عمل کو تیز کردیتا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے قرینے کی ساخت بدل جاتی ہے اور اس عارضے کو keratoconus کہا جاتا ہے جو کہ دیکھنے کے لیے روشنی کو مختلف کردیتا ہے اور بینائی تیزی سے کمزور ہونے لگتی ہے۔ ankhain masalne ke nuqsanat

بینائی سے محرومی
جیسا بتایا جاچکا ہے کہ مسلنے سے آنکھوں پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں اس عضو کے اندرونی سیال پر بھی دباﺅ پڑتا ہے اور وہاں آنے والے دوران خون میں مداخلت ہوتی ہے۔ ایسا مسلسل کرنے سے موتیے جیسا مرض لاحق ہوسکتا ہے جو کہ بینائی ختم بھی کرسکتا ہے۔

جراثیم والے ہاتھ
آپ کے ہاتھ دیکھنے میں تو صاف ہوسکتے ہیں مگر وہ جراثیموں سے پر ہوتے ہیں، انگلیوں کو آنکھوں کے ارگرد پھیرنا ان جراثیموں کو اس عضو میں منتقل کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں آشوب چشم اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ہمیشہ ہدایت کرتے ہیں کہ کانٹیکٹ لینس پہننے سے پہلے ہاتھ لازمی دھوئیں اور گندے ہاتھوں سے کبھی بھی آنکھوں کو نہ چھوئیں۔ harms of rubbing eyes

zoom effect

By Jameel Ahmed In Health and Fitness 0 Comments 697 Views 13 Sep 2017


 Add New Comment