کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے

بعض خواتین میک اپ کرتے وقت کہنیوں کونظر انداز کردیتی ہیں ۔کہنیوں میں سیاہ اور خشکی دھبے یا میل ہاتھوں اور بازؤں کا حسن غارت کردیتے ہیں ۔اس کے لئے آپ لیموں کے عرق کا استعمال باقاعدگی سے کریں ۔ لیموں کا عرق کہنیون پر لگانے سے سفید اور نرم ہوجاتے ہیں ۔ کہنی کی سخت جلد کو ملائم کرنے کے لئے بادام کا پاؤڈر بنا کر اس میں تھوڑا لیموں کا عرق ملا دیں، اس کے بعد کہنی کا مساج کریں ، کچھ دیر بعد اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ اس کے علاوہ کہنی پر میک اپ کرنے کے لئے سب سے پہلے کوئی کولڈ کریم کہنی پر اچھی طرح لگالیں ۔ پھر اس پر ٹیلکم پاؤڈر لگا ئیں ۔ اب اسے ٹشو یا فلالین کے کپڑے سے رگڑ دیں ۔ چند دن کی توجہ سے کہنی کی رنگت نکھر جائے گی ۔

کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے
آپ کی کہنیوں کے بدنماداغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے درج ذیل ہیں ۔ ۱۔ کہنی کے سادہ دھبے دور کرنے کے لئے لیموں کاٹ کر اس کا رس نکال کر علیحدہ کرلیں اور چھلکوں میں آدھا چائے کا چمچ دودھ ڈال کر کہنی پر خوب رگڑیں ۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی آپ کی کہنیاں صاف اور نرم وملائم ہوجائیں گی ۔

۲۔ ایک چھوٹا چائے کا چمچ وٹامن ای میں ایک چھوٹا چائے کا چمچ لیموں کا رس، گلیسرین ، چار بڑے کھانے کے چمچ دودھ شامل کرلیں اور اس کا پیسٹ بنالیں ۔ پھر اس پیسٹ کو کہنیوں پر پندرہ منٹ لگارہنے دیں اور اس کے بعد کہنیوں کو تازہ پانی سے دھو کر خشک کرلیں ۔ آپ کی کہنیوں کے داغ دھبے اس پیسٹ کے چند دنوں کے استعمال سے ہی غائب ہوجائیں گے ۔

۳۔ ایک چائے کا چمچ ناریل کے تیل میں آدھ چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بھی کہنیاں بے داغ اور خوبصورت ہوجاتی ہیں ۔

۴۔ کہنیوں پر سرسوں کے تیل کا مساج بھی ان کی خوبصورتی اور رعنائی میں اضافہ کرتاہے اور ان پر پیدا ہونے والی خشکی کو کنٹرول کرکے کہنیوں کو بدنما ہونے سے بچاتا ہے ۔

۵۔ گلیسرین میں عرق گلاب کی مناسب مقدار شامل کرکے لگانے سے آپ کی کہنیوں سے بدنما سیاہ دھبے دور ہوجاتے ہیں ۔

۶۔ سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال بھی نہ صرف آپ کی کہنیوں کو نرم و ملام احساس بخشتا ہے بلکہ انہیں کھردرا اور خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے ۔

You want to remove black elbow stains? Then you have come to exactly right page. KFoods.com is offering very useful dark elbow tips which you can apply at home with easy to get items. Dark elbow skin is a problem of everyone. You do nothing but your knees and elbows would come to become dark for no reason. Everyone of us must know about how to remove elbow stains in order to get rid of dead and dark skin on the elbow joint. KFoods.com offers some very easy and helpful tips for stains removal in Urdu.

Often women ignore elbows while doing makeup. Dark black spots spoil all the grace and beauty of arms. Read the tips brought to you by KFoods.com and learn how to remove elbow darkness at home very easily. These 6 easy tips would surely help you for the purpose.

Tags: Elbow Dark Spot Remover Dark Spot Remover Home Remedies

Remove Black Elbow Stains

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Remove Black Elbow Stains and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Remove Black Elbow Stains to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Farhan Javed  |   In Tips and Totkay  |   1 Comments   |   98568 Views   |   18 Jun 2019

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Farhan Javed is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Farhan Javed is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 January 2025)

Please dark knuckles door kerna ka koi asaan or mofeed gharelu totka zaroor btaein

  • Unknown, uae

کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے

کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہنیوں کے بدنما داغ دھبے دور کرنے کے چند مفید طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔