کاجو ! وٹامن اور منرلز سے بھرپور

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گھروں میں خشک میوہ جات کا استعمال برھ جاتا ہے ۔ سردیوں میں موسمی اثرات سے بچاؤ کے لئے یہ بہت مفید ہیں ۔خشک میوہ جات میں ایک خوش ذائقہ میوہ کاجو بھی ہے۔
کاجو جنوبی ہندوستان کے جنگلوں میں کاشت کی جاتی ہے ۔ اس کے درخت کی بلندی دس سے بارہ میٹر ہوتی ہے ۔ اس درخت سے زرد مائل گوند نکلتا ہے ۔ اس کی شاخوں سے چار انگشت ٹوپی جسی نکلتی ہے پھر اسمیں پھل لگتا ہے جس کی پیندی چوڑی ہوتی ہے ۔ سرپتلا اور بے نوک ہوتا ہے ۔ اس پھل چھلکا بہت نرم ہوتا ہے جو اوپر سے سرخ یا زردی مائل ہوتا ہے ۔ اس کا مغز میٹھا ہوتا ہے ۔ اس پھلے کے نیچے دورگیں دو خطوں کی طرح نکلتی ہیں ان دونوں کے درمیان دو بیج بندھے رہتے ہیں جن کی شکل گودے جیسی ہوتی ہے ۔ چھلکوں کے اندر سفید مینگ سی ہوتی ہے ۔ جس کا مزہ لذت سے بھرپور ہوتا ہے ۔ کھانے میں بادام سے مشابہت رکھتا ہے ۔یہی کاجو ہے ۔ کاجو کی برفی برصغیر کی ایک پسندیدہ مٹھائی ہے جو بہت لذیذ ہوتی ہے دنیا بھر میں کاجو کا استعما ل بہت ذوق وشوق سے کیا جاتا ہے ۔ اس میں گائے کے قیمے جتنی طاقت ہوتی ہے ۔ سوگرام کاجومیں سو حرارے اور 51فیصد گرام چکنائی ہوتی ہے ۔ کاجو میں موجود چکنائی اچھی چکنائی کہلاتی ہے جو ہماری صحت کے لئے مفید ہے ۔ ہائی بلد پریشر کے مریض کو نمکین کاجو سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ یہ صحت بخش خشک میوہ ہے کیونکہ اس میں کولیسٹرول نہیں ہوتا ۔ یہ ذیابطیس دور کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے ۔ کاجو کے بیج میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس میں کیلشیم ، میگنیشیم اور تانبا کافی مقدارمیں موجود ہے ۔ خواتین اپنے کھانوں میں بھی مختلف طریقوں سے اسے استعمال کرتی ہیں ۔ اس کے علاوہ اسے سلاد میں بھی استعمال کی اجاتا ہے ۔ اس صحت بخش میوے کو ضرور استعما ل کریں تاکہ آپ صحت مند رہیں ۔




See also:

دل کو صحت مند رکھنے والی مغزیات :
تازہ بھنے ہوئے کاجو کی خوشبو ہی بڑی اشتہاء انگیز ہوتی ہے اور جب ہم اسے کھانا شروع کرتے ہیں تو ہاتھ روکنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ کاجومیں چکنائی ہوتی ہے اور اسے کھانے سے بلڈ کولیسٹرول زیادہ ہوجائے گا ، وزن بڑھ جائے گا اور شاید دل کی شریانوں کو بھی نقصان پہنچے گا ۔

کاجو میں چکنائی کی مقدار 51فیصد ضرور ہے مگر یہ اچھی چکنائی ہے ۔ اگر آپ سوگرام کاجو بھی کھالیں تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ 10چائے کے چمچ کے برابر روغن استعمال کرلیا ہے ۔ بے فکر ہوجائیے کہ یہ چکنائی مضر صحت نہیں بلکہ غدودوں اور عضلات کے افعال کے لئے بے حد ضروری ہے ۔ آپ دیگر غذاؤں میں شامل چکنائیوں سے پرہیز کرلیں مگر گری دار میوں کو اعتدال کے ساتھ خوراک کا حصہ بنالیں تو بہت حد تک طرز غذا متوازن رہے گی ۔ صحت بخش خوراک کے توازن کو متاثر نہ ہونے دیاجائے تو آپ کا وزن صحت مند حد کے اندر رہتا ہے ۔

یاد رکھیں کہ اعتدال نہ صرف مغزیات کے استعمال میں بلکہ زندگی کے اکثر شعبوں میں منافع کا سود ہوتا ہے ۔

In this article, we will highlight some amazing health benefits of cashew nuts (kaju). It is a very tasty dry fruit of winters, with great taste and great advantages as well.

Along arrival of winter, use of dry fruits sees a significant increase. They come with amazing benefits. Peanuts, walnuts, pistachio, pine nuts and cashew nuts, all are wonderful in taste. Children and elders, everyone likes to eat them in the winter nights. One of these dry-fruits is Kaju. Covered in a reddish peel, resembles with almonds in taste, it is a very tasty sweet fruit.

It can be used to prepare many different sweet dishes like Kaju ki Barfi, Kaju ki Meethai and Kaju ka Halwa etc. Read more about healthy cashews and eat them especially in the winter season.

Tags: Are Cashews Healthy Kaju Ke Fayde Kaju Ke Fawaid in Urdu

Kaju Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kaju Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kaju Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   53658 Views   |   05 Jan 2016
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

kaju is good for health. I like its taste a lot. i will try to make its halwa and kheer. i cook myself and also help my wife in kitchen.

  • M Jameel, indian

کاجو ! وٹامن اور منرلز سے بھرپور

کاجو ! وٹامن اور منرلز سے بھرپور ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کاجو ! وٹامن اور منرلز سے بھرپور سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔