۔ ایک پیالے میں چینی اور تیل ڈال کر اچھے سے بیٹر کی مدد سے پھینٹ لیں تا کہ وہ یک جان ہوجائے، اسکے بعد باری باری انڈا ڈال کر پھینٹے جائیں
۔ اب اس میں میدہ، بیکنگ سوڈا اور نمک چھان کر ڈالیں اور پھینٹ لیں، پھر لیمن ایسنس شامل کر کے اچھے سے مکس کرلیں اور پھر اس مکسچر کو سانچے (مولڈ) میں ڈال دیں۔ بیٹر کو پورا اوپر تک نہیں بھرنا ہے بلکہ آدھا بھریں صرف۔
۔ بڑی دیگچی میں جالی رکھ کر 10 منٹ تک تیز آنچ پہ گرم کر لیں، پھر سانچے کو اسکے اندر رکھ کے ڈھکن لگادیں اور بلکل درمیانی آنچ پر 40 منٹ کیلیئے چھوڑ دیں
۔ کیک میں کوئی بھی اسٹیک ڈال کر چیک کریں کہ وہ اندر سے پک گیا ہے یا نہیں، اگر اسٹیک سوکھی باہر نکلے تو مطلب آپ کا کیک تیار ہے، اب آپ چولہا بند کر کے اسے نکال دیں
۔ نکالنے کے بعد اس پر ہلکا ہلکا تیل لگا کر بیکری والا پلاسٹک لپیٹ دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں، کچھ دیر بعد پاسٹک ہٹا کر کیک کو سانچے سے نکال دیں اور چھری سے کاٹ کر چائے کے ساتھ پیش کریں۔