تلے ہوئے جھینگے
اجزاء:
جھینگے----------- (دھلے ہوئے) 2/1کلو
پیپریکا پاﺅڈر--------------- ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچیں----------------(چوپ کی ہوئی) 3عدد
چائنیز نمک----------------- ایک چائے کا چمچہ
انڈے---------------- 2عدد
سفید آٹا-------------- 4کھانے کے چمچے
کارن فلور--------------- 3کھانے کے چمچے
نمک------------------ حسبِ ذائقہ
تیل------------------------ تلنے کے لئے
سلاد پتے، ٹماٹر ، کھیرے------------------- سجانے کے لئے
ترکیب:
ایک پیالے میں تمام اجزاءملا کر 2/1گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ کراہی میں تیل گرم کریں اور جھینگے ایک ایک کرکے اس میں شامل کریں۔ جھینگے سنہری ہوجائیں تو انہیں جاذب کاغذ پر نکال لیں۔ سرونگ ڈش پر سلاد کے پتے بچھائیں اور ایک جانب ٹماٹر اور کھیرے سے سجائیں۔ پتوں پر گرما گرم جھینگے رکھ کر پیش کریں۔
Ambreen Khan ,
Posted By: hania,