Soto Ayam Recipe in Urdu

Soto Ayam

سوتو ایام

اجزاء:
مرغی کا گوشت ---- ڈیڑھ کلو ( سالم کھال سمیت)
نوڈلز (ابال کر) ------ سو گرام
نمک ----- حسب ذائقہ
چکن کیوب ----- ایک عدد
مونگ پھلی کا تیل ----- ایک کھانے کا چمچ
ادرک (کوٹ لیں) ------ دو چائے کے چمچ
لہسن کے جوئے ----- دو عدد (کوٹ لیں)
لیمن گراس (چوپ کرلیں) ----- ایک ڈنٹھل
ہلدی ------ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ---- دو چائے کے چمچ
لموں کے پتے ----- دو عدد
لیموں کا رس ----- ایک کھانے کا چمچ

گارنشنگ کے لیے

ہری پیاز ----- چار عدد
بین اسپراؤٹس (ابلی ہوئی) ----- ایک کپ
انڈے (سخت ابال لیں) ----- دو عدد
آلو (ابال کر سلائس کاٹ لیں) ----- دو عدد
سوس پین میں مرغی ڈال کر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت پانی میں ڈوب جائے- اس میں نمک شامل کر کے تیز آنچ پر پکائیں ابال آنے پر ڈھک کر تیس سے پینتس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں- چولہے سے اتار کر مرغی نکال کر الگ کر لیں اور یخنی کو چھان لیں (یخنی تقریباً چھ کپ ہونی چاہیے)-

گوشت سے کھال اور ہڈیاں الگ کر دیں اور گوشت کے ریشے کرلیں سوس پین میں تیل گرم کریں اس میں لہسن٬ ادرک اور لیمن گراس ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکائیں- اس میں ہلدی٬ دھنیا اور چکن کیوب بھی ڈال دیں مصالحہ بھن جائے تو اس میں الگ کی ہوئی یخنی شامل کر کے مکس کرلیں اور گوشت کے ریشے اور لائم کے پتے ڈال کر تیز آنچ پر دس منٹ تک پکائیں-

سرو کرنے سے پہلے اس میں لیموں کا رس شامل کر دیں-

سرونگ ڈش میں ابلے ہوئے نوڈلز ڈالیں اور اس پر سوپ ڈال دیں- ابلے ہوئے انڈوں اور آلو٬ ہری پیاز اور بین میں ڈریسنگ کریں اور گرم گرم سرو کریں-

Posted By: Anjum Bakhtawar,

Find out the Soto Ayam Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chinese Food. Soto Ayam is very famous in desi people. At KFoods you can find Soto Ayam and all the urdu recipes in a very easiest way.

Soto Ayam

Soto Ayam in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chinese Food.

مزید چائنیز کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

the Soto Ayam recipe, sweet dishes, karahi and biryani recipes are my most favorite ones. However the most I cook are chinese recipes and at this time, I am somehow an expert of it. My friends come and ask me how to improve its taste.

Mar 03, 2017 Maheer Bahawalpur

Leave Comment