شیش تاؤک
اجزاء:
•چکن_____ 500 گرام
•دہی_____ آدھ کپ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•کالی مرچ پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
•ٹماٹر پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
•مسٹر ڈ پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•لیموں کا رس_____ 2 کھانے کے چمچ
•اوریگانو_____ 1 کھانے کا چمچ
•ٹماٹر سلائس ،شملہ مرچ سلائس اور پیاز سلائس_____ حسب ضرورت
•پیپریکا پاؤڈر_____ 2 کھانے کے چمچ
•زیتون کا تیل_____ 3 کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں دہی، نمک،کالی مرچ پاؤڈر ،ٹماٹر پیسٹ ،مسٹر ڈ پیسٹ ،لہسن پیسٹ ،لیموں کا رس ،اوریگانو ،پیپریکا پاؤڈر ،زیتون کا تیل ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔
اب ایک لکڑی کی سٹیک لیں اور اس میں تیار کیا ہوا چکن ،ٹماٹر سلائس ،شملہ مرچ سلائس اور پیاز سلائس پرو کر گرل کر لیں۔
آپکا مزیدار شیش تاؤک تیار ہے
Posted By: Hania, Mirpurkhas