Sattu Recipe in Urdu

Find delicious Sattu recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Sattu recipe is one of the common and most searched dishes in the Drinks & Shakes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Sattu recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Sattu
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

4294 Views 0 Comments

ستو کے فائدے
اجزاء:
پاکستان میں خصوصاً گرمی کے موسم میں جہاں مختلف قسم کے مشروبات سڑکوں پر بیچنے والے افراد نظر آتے ہیں، وہیں سب سے زیادہ فائدے مند ستو کا جوس بیچنے والے بھی دکھائی دیتے ہیں، جن کے پاس صرف انہی لوگوں کا رش ہوتا ہے جو ستو کے خاص فائدوں سے واقف ہوتے ہیں۔ ستو مشروبات کا بادشاہ کہلاتا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اس میں موجود کچھ ایسے لیکٹوجنز ہوتے ہیں جو آپ کے جسم میں داخل ہونے کے بعد بڑی تبدیلیاں کر دیتے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً کراچی اور سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت حد سے زیادہ ہے، ایسے میں آج ہکے فوڈز میں گرمی سے پریشان حال لوگوں کے لئے جہاں ستو کے جوس کا مشورہ دیا جا رہا ہے وہیں ہم لائے ہیں آپ کے لئے ستو کے فائدے بھی۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ستو کسے کہتے ہیں اور یہ کن چیزوں سے مل کر بنتا ہے؟ ستو دراصل آٹے کی طرح ہی آتا ہے، اس کو بنانے کے لئے گندم کو اچھی طرح پکا کر براؤن کیا جاتا ہے، اس میں پھر چنے کا آٹا بھی بھنا ہوا ڈالا جاتا ہے، جس سے اس کا رنگ ہلکا براؤن اور ہلکا پیلا ہو جاتا ہے، اب کچھ لوگ ایسے ہوں گے جنہوں نے سرمئی رنگ کا ستو بھی دیکھا ہوگا، جی ہاں سرمئی رنگ میں بھی اگر آپ کو ستو نظر آئے تو وہ کوئی خراب نہیں ہوتا بلکہ اس میں مکئی کے آٹے کو پکا کر بنایا جاتا ہے۔

٭ ستو دل کی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے، اس میں فائبر، پروٹین اور میگنیشیئم ہوتا ہے جو دل اور شریانوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ ہاضمہ بہتر اور جلدی کرنے کا کام بھی ستو کرتا ہے، یہ ایسے کولیسٹرول اور فائبر سے بھرپور ہے جو کھانے کو جلد ہی ہضم کرتے ہیں اور آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔

٭ جگر میں ہونے والی کمزوری کو دور کرنے اور جسم سے اضافی مادوں کے اخراج کے لئے ستو کا روزانہ استعمال کرنے کے لئے ڈاکٹر ترغیب دیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ستو میں سیلیفائبرولک انزائمز پائے جاتے ہیں، جو جگر کو مضبوط بنانے میں الیکٹرولائٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔

٭ یہ موٹاپے کو کم کرنے اور جسم کو فٹ رکھنے میں بھی مفید ہے، جن لوگوں کا وزن تیزی سے بڑھ رہا ہے وہ روزانہ نہارمنہ ایک چمچ ستو کو گرم پانی میں مکس کرکے پیئیں، اس سے وزن نہیں بڑھے گا۔

٭ مرد حضرات کو اکثر کام زیادہ کرنے کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی ہے، ان کو چاہیئے کہ وہ ستو کے جوس میں مصری کا بھی اضافہ کرلیں، یہ نیند کو بحال کرتا ہے۔

٭ اس سے بلڈ پریشر اور ہائی شوگر کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ شوگر کے مریضوں کو دن میں 2 مرتبہ پینا چاہیئے، لیکن اگر چاہیں تو اس کو ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پھانک بھی سکتے ہیں۔
ترکیب:
Posted By: Maham, Lahore

Find out the Sattu Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Drinks & Shakes. Sattu is very famous in desi people. At KFoods you can find Sattu and all the urdu recipes in a very easiest way.

Sattu

Sattu in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Drinks & Shakes.

مزید مشروبات ریسیپیز
Reviews & Comments