پیالے میں میدہ اور نمک ڈال کر پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔
اب اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور پھر چھوٹی روٹیاں بیل لیں۔
پھر ایک روٹی پر تیل لگا کر دوسری روٹی اس کے اوپر رکھیں اور اسی طرح پانچ لیئرز بناکر ایک بڑی روٹی بیل لیں۔
پھر گرم توے پر تھوڑا سا سینک لیں اور لمبائی میں سموسہ پٹی کی طرح کاٹ لیں۔ پھر لیئرز کو الگ الگ کرلیں۔
سموسہ پٹی تیار ہے۔