Reshedar Kabab Recipe in Urdu

Find delicious Reshedar Kabab recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Reshedar Kabab recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Reshedar Kabab recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2894 Views 0 Comments

ریشے دار کباب
اجزاء:
بڑے گوشت کے کباب اتنے مزیدار لگتے ہیں کہ بار بار کھانے کا دل چاہتا ہے۔ بازار میں سستے ملنے والے کباب بڑے گوشت کے نہیں بلکہ مرغی کے گوشت کے ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان میں دال زیادہ ڈالی جاتی ہے جس سے گوشت کا ذائقہ بھی محسوس نہیں ہوتا۔ اگر آپ بھی بازاری سستے کباب کھاتے ہیں تو ان کو چھوڑیے اور بنائیں شگفتہ اعجاز کی بتائی گئی کباب کی زبردست سی ریسیپی ۔

اجزاء:
گائے کا گوشت آدھا پاؤ
ایک کپ چنے کی دال
انڈے 4
کالی مرچ پاؤڈر
لال مرچ پاؤڈر
ہلدی 1 چوتھائی چمچ
لونگ پسی ہوئی آدھا چمچ
زیرہ 1 چمچ باریک پسا ہوا
ٹماٹر 2 سے 3
پیاز آدھی کٹی ہوئی
املی کا پیسٹ آدھا چمچ
ترکیب:
٭ شامی کباب کو بنانے کے لئے کوشش کریں کہ اس کو سل بٹے پر پیس کر ہی بنائیں ، اس طرح ان کا ذائقہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
٭ چنے کی دال کو گرم پانی میں 1 گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور پھر اس کو پریشر ککر میں پکائیں تاکہ یہ اچھی طرح گل جائے اور سل بٹے پر آسانی سے پیس لیں۔
٭ دال کو جب ابال لیں تو اس کو فوری پیس لیں، اس میں ہوا نہ لگنے دیں ورنہ دال کڑک ہو جاتی ہے۔
٭ گوشت کو بھی دھو کر ابال لیں اور کوشش کریں کہ 40 منٹ تک ابالیں تاکہ اس کو بھی پیسنا آسان ہو جائے۔
٭ اب ان دونوں چیزوں کو پیس کر الگ کرلیں۔
٭ ایک پیاز کاٹ کر اس کو بھی سل بٹے پر پیس لیں اور اسی میں گوشت/ دال سارا سامان ڈال کر ایک مرتبہ باریک سا کرلیں۔
٭ اب ایک پیالے میں انڈے اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
٭ پھر پیسے ہوئے مصالحے کی ٹکیاں بنائیں اور ان پر آئل کا سپرے کرکے رکھ لیں۔
٭ شامی کباب کی ٹکیوں کو انڈے میں ڈبو کر اچھی طرح ڈیپ فرائی کرلیں۔
٭ اس طریقے سے شامی کباب نہ تو ٹوٹیں گے اور نہ ہی ان میں زیادہ آئل جذب ہوگا۔

چٹنی:
گوشت کے کباب چٹنی کے بناء اچھے نہیں لگتے یا پھر املی کے پیسٹ اور ٹماٹروں کو اچھی طرح مکس کرکے سادی چٹنی کے ساتھ سروو کردیں اور سلاد کے طور پر باریک کٹی ہوئی پیاز رکھ لیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Reshedar Kabab Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Reshedar Kabab is very famous in desi people. At KFoods you can find Reshedar Kabab and all the urdu recipes in a very easiest way.

Reshedar Kabab

Reshedar Kabab in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Reviews & Comments