ایک پین میں تیل، رائی دانہ، ارہر کی دال اور مونگ کی دال ڈال کر ہلکا ساتے کریں۔ ایک باؤل میں سوجی، دہی اور تھوڑا پانی ڈال کر مکس کر لیں۔ اب اس میں فرائی کی ہوئی دال، نمک اور فروٹ سالٹ شامل کردیں۔ ککر میں پانی کو ابال لیں۔ اس کے بعد مولڈ میں مکسچر کو رکھ کر ککر میں رکھیں۔ پکنے کے بعد مولڈ کو نکال کر ٹھنڈا کر کے اڈلی نکال لیں۔ چاہیں تو کچھ اڈلی فرائی بھی کر سکتے ہیں۔ چٹنی کئ ساتھ سرو کریں۔