Pink Lemonade Recipe in Urdu

Find delicious Pink Lemonade recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Pink Lemonade recipe is one of the common and most searched dishes in the Drinks & Shakes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Pink Lemonade recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Pink Lemonade
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3411 Views 0 Comments

پنک لیمونیڈ
اجزاء:
روزے میں جب زبان خشک ہو رہی ہو، موسم گرم ہو،اور افطارمیں کچھ مزیدار، فرحت بخش اور منفرد سا مشروب پینے کا دل چاہے تو ایسا کیا بنائیں جو سب کے من کو بھی بھائے اور روزے میں کھوئی ہوئی توانائی بھی بحال کر دے ،ہم آپ کو پنک لیمونیڈ بنانا سکھا ئیں گے جو جلدی بھی بن جاتا ہے اور ذائقے میں لاجواب ہے۔
لیموں کا رس ڈیڑھ کپ
اسٹرابیری 250 گرام
شکر ڈیڑھ کپ
پانی 7 کپ
ترکیب:
لیموں کا رس نکال لیں اور اس کے چھلکے ایک پیالے میں ڈال کر رکھ دیں۔
ایک پین میں پانی ابال لیں۔
اسٹرابیری میں ذرا سا پانی ڈال کر بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کر لیں ۔
اب ابلے ہو ئے پانی میں سے ڈیڑھ کپ پانی الگ برتن میں رکھیں اور اس میں شکر ڈال کر گھول لیں۔
باقی پانچ کپ پانی لیموں کے چھلکوں میں ڈال دیں،اور ڈھانک کر رکھ دیں۔
جب ٹھندا ہوجائے تو بلینڈر میں اسٹرابیری کے ساتھ پہلے شکر والا پانی ڈال کر بلینڈ کریں پھر لیموں کے چھلکوں والا پانی بھی ڈال دیں ۔
اب اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب اس مکسچر کو کسی چھلنی سے چھان کر جگ میں نکال لیں ۔۔برف کے کیوبس کے ساتھ پیش کریں ۔ مزیدار پنک لیمونیڈ تیار ہے۔
Posted By: Afshan, Lahore

Find out the Pink Lemonade Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Drinks & Shakes. Pink Lemonade is very famous in desi people. At KFoods you can find Pink Lemonade and all the urdu recipes in a very easiest way.

Pink Lemonade

Pink Lemonade in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Drinks & Shakes.

مزید مشروبات ریسیپیز
Reviews & Comments