آدھا کپ دُودھ میں چاول کا آٹا ڈال کر اس کا مکسچر بنالیں۔
ایک سوس پین میں باقی بچے ہوئے دُودھ میں شکر شامل کرکے اسے تیز آنچ پر اُبالیں۔
اس کے بعد درمیانی آنچ کرکے اس میں ٹھنڈے دُودھ میں تیار کیا ہوا چاول کے آٹا والا مکسچر ڈالیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں تاکہ دودھ میں گٹھلیاں نہ بنیں۔
دُودھ کے گاڑھے ہو جانے کے بعد اسے چولہے سے اُتار کر چمچ چلاتے ہوئے ٹھنڈا کرلیں تاکہ مکسچر کے اوپر تہ نہ جمے۔
عرق گلاب شامل کرکے مکس کریں۔
سرونگ باؤل میں نکالئے اور فریج میں رکھ کر خوب ٹھنڈا کیجئے۔
بادام اور چاندی کے ورق سے گارنش کرکے سرو کریں۔ لیجئے مزیدار فیرنی تیار ہے۔