Payee Recipe in Urdu

Find delicious Payee recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Payee recipe is one of the common and most searched dishes in the Eid-ul-Adha Special recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Payee recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Payee
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

78675 Views 0 Comments

پائے
اجزاء:
گائے یا بکرے کے پائے دھونے سے پہلے اس میں 30 منٹ کے لیے آٹے کی بوسی لگاکر رکھ دیں اور پھر اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔
اس طریقے سے پائے آسانی صاف ہوجائیں گے۔
-----------
گائے کے پائے بنانے کے لئے درکار اجزاء:
گائے کے پائے دو عدد (بُھنے ہوئے صاف کروا کے بڑے بڑے ٹکڑے کروالیں)
دہی ایک پیالی
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچے
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پسا ہوا دو کھانے کے چمچے
پیاز درمیانی سائز کی دو عدد باریک کاٹ لیں
ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا ایک گھٹی باریک کٹا ہوا
ادرک لمبی لمبی باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ
لیموں تین عدد
تیل یا گھی دو پیالی
پائے صاف کرنے کے لئے
آٹے کی بھوسی دو کھانے کے چمچے
پائے اُبالنے کے لئے
لہسن کی ثابت ڈلی ایک عدد بغیر چھلی ہوئی
کالی مرچ آٹھ سے دس عدد
بڑی الائچی چار عدد
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے پائے میں آٹے کی بھوسی ملا کر بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر خوب اچھی طرح سے دھو لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں پائے ڈال کر خوب ڈھیر سارا پانی ڈالیں ساتھ میں لہسن، بڑی الائچی، کالی مرچ اور نمک ڈال دیں۔

پانچ سے چھ گھنٹے کے لئے ہلکی آنچ پر چڑھا دیں۔ جب پائے گل جائیں تو بڑی ہڈیاں نکال دیں۔ چھوٹی ہڈیاں، بوٹی بڑی ہڈیاں کا گودا ملا کر ایک طرف رکھ دیں اور یخنی چھان لیں۔

اب ایک بڑی دیگچی میں تیل گرم کریں۔ پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں۔

جب گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں پھر ہاتھ سے کچل لیں۔ دہی، پیاز، ہلدی، دھنیا، مرچ، ادرک لہسن، گرم مصالحہ ڈال کر ہلکا سا بھون کر پائے ڈال دیں۔

ہلکی آنچ میں پکنے رکھ دیں۔

یہ بات یاد رکھیئے گا کہ جتنی ہلکی آنچ رکھیں گے پائے اُتنے ہی مزیدار ہونگے۔

پندرہ سے بیس منٹ بعد دم پر رکھ دیں، اُوپر سے تھوڑی سی کٹی ہوئی ادرک، ہری مرچ، لیموں کا رس، ہرا دھنیا تھوڑا سا گرم مصالحہ ڈال دیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو سمجھ جائیں کہ پائے تیار ہو چکے ہیں۔
Posted By: Sohail, Lahore

Find out the Payee Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Eid-ul-Adha Special. Payee is very famous in desi people. At KFoods you can find Payee and all the urdu recipes in a very easiest way.

Payee

Payee in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Eid-ul-Adha Special.

مزید عیدالاضحیٰ اسپیشل ریسیپیز
Reviews & Comments