پیسٹری بنانے کا طریقہ:
۔ ایک پین میں 2 چمچ چینی، ½ چائے کا چمچ نمک، 2 چمچ تیل اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھے سے مکس کریں تا کہ چینی گھل جائے
۔ اب ½ کلو میدے کو چھلنی سے چھان کر پین میں ڈالیں اور ہلکا ہلکا پانی شامل کرتے جائیں اور گوندھتے جائیں، جب گُندھ جائے تو اسے ڈھاک کر رکھ دیں
۔ گوندھے ہوئے میدے میں گھی سے بنایا ہوا مکھن ڈال کر اسے کیسے گوندھنا ہے اور پیسٹری کا سانچہ کیسے بنانا ہے اسکا طریقہ کار آپ دی ہوئی ویڈیو میں دیکھ کر سمجھ سکتے ہیں
۔ آٹے کی اسٹرپس کو فوائل کے سانچے کے اوپر لپیٹ کر ٹرے میں رکھ دیں اور اس پر انڈے کی زردی لگادیں۔
۔ پھر ایک پتیلی کو 10 منٹ اچھا گرم کر کے اس میں اسٹینڈ رکھیں اور اس میں ٹرے کو رکھ کر 30 منٹ تک بیک کریں
۔ مزیدار پیسٹری تیار ہے! آپ اس میں جس طرح کی چاہیں کریم ڈال کر کھائیں