Panjeeri Recipe in Urdu

Find delicious Panjeeri recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Panjeeri recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Panjeeri recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Panjeeri
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2870 Views 0 Comments

پنجیری
اجزاء:
سردیوں میں پنجیری بےحد شوق سے کھائی جاتی ہے اسے سردیوں کی سوغات کہا جاتا ہے جو اکثر لوگ میٹھائی کی دُکان سے خرید کر تو کئی لوگ گھر میں تازہ اور خالص بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پنجیری ذائقے میں لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے کتنی فائدے مند ہے؟



آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں سردیوں کی سوغات پنجیری کے صحت پر بےشمار فوائد اور اسے بنانے کا آسان طریقہ تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

• پنجیری کے حیرت انگیز فوائد
• نظر کی کمزوری میں مفید
پنجیری میں چاروں مغز، سفید تل، بادام پستہ اور اخروٹ جیسے بہترین لوازمات شامل ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کی روشنی کے لئے بےحد مفید ہیں اس لئے پنجیری کے استعمال سے نظر تیز ہوتی ہے۔

• ہڈیوں کے درد میں مفید
ہڈیاں کیلشیم، وٹامنز اور منرلز کی کمی کی وجہ سے کمزور ہو جاتی ہیں اور ان میں درد ہوتا ہے البتہ سردی کے موسم میں ہڈیوں کے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے، ایسے میں پنجیری کے استعمال بےحد مفید ہے کیونکہ یہ تمام ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے اگر اسے غذائیت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

• زچہ عورت کے لئے مفید
سردی ہو یا گرمی پنجیری زچہ عورت کو ضرورت کھلائی جاتی ہے کیونکہ یہ بچے کی پیدائش سے قبل اور بعد کی ہر طرح کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے بہترین غذا ہے۔

• دماغی و جسمانی صحت
پنجیری میں بھرپور غذائی اجزاء کی موجودگی اسے دماغی و جسمانی صحت کے لئے بہترین بناتے ہیں، اس میں تمام خشک میوہ جات اور صحت مند غذائی اجزاء سے بھرپور تمام چیزیں شامل ہوتی ہے جس سے نہ صرف جسم میں طاقت آتی ہے بلکہ دماغی صحت بھی اچھی ہو جاتی ہے۔

• پنجیری بنانے کے لئے درکار اجزاء
بادام، اخروٹ، پستہ، ثابت ناریل ( کدوکش کے زریعے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بنائیں)، چاروں مغز، چھوہارے، السی کے بیج ، پھول مکھانے، کاجو، گوندھ، کشمش، کمرکس یہ تمام اجزاء حسبِ ضرورت لیں ایک ایک پاؤ بھی لیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ سوجی 250 گرام، کھویا 200 گرام، گیہوں کا آٹا 50 گرام، دال ماش آٹا 50گرام، دیسی گھی یا پھر زیتون کا تیل 250 گرام لی۔
ترکیب:
سب سے پہلے اوپر بتائی گئی مقدار کے مطابق دیسی گھی میں سوجی ملا کر انہیں اچھی طرح بھون لیں، دونوں اجزا کو ہلکی آنچ پر اتنا بھونیں کی وہ لائٹ براؤن ہو جائے، تمام ڈرائی فروٹ کو علیحدہ فرائی پین میں دیسی گھی میں معمولی سا فرائی کریں، اس کے بعد سوجی میں فرائی کئے ہوئے بادام، پستے، چاروں مغز اور فرائی کئے ہوئے مکھانے،گوندھ، کاجو اور اخروٹ شامل کر کے اس میں پسی الائچی اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں، اسے روزانہ ناشتے میں ایک سے دو چمچ کھائیں اور سردی سے محفوظ رہیں یا رات میں بھی اسے کھایا جا سکتا ہے۔
Posted By: Shahzad, Lahore

Find out the Panjeeri Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Panjeeri is very famous in desi people. At KFoods you can find Panjeeri and all the urdu recipes in a very easiest way.

Panjeeri

Panjeeri in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

مزید آئسکریم, سوئیٹ ڈیشز ریسیپیز
Reviews & Comments