پکوڑے
اجزاء:
•بیسن_____ ایک کپ میٹھا سوڈا 1چائے کا چمچ
•نمک_____ 3/4 چائے کا چمچ
•کٹا ہوا ہرا دھنیا_____ دو کھانے کے چمچ
•لال مرچ_____ 3/4 چائے کا چمچ
•کٹا ہوا ہرا پیاز_____ 1/3حصہ
•ہری مرچ_____ دو عدد کٹی ہوئی
•پسا ہوا سفید زیرہ_____ 1چائے کاچمچ
•گھی یا کوئی سا تیل_____ تلنے کیلئے
ترکیب:
بیسن کو گھول لیں سخت نہ ہو
تمام چیزیں سوائے گھی کے اس میں شامل کر دیں
دس منٹ کے لئے پڑا رہنے دیں
کڑھائی میں اتنا تیل گرم کر یں کہ ڈالے جانے والے پکوڑے ڈوب جائیں
اب پکوڑے ڈال کر دونوں طرف سے تلیں
سرخ ہونے سے پہلے نکال لیں
چٹنی کے ساتھ کھائیں
Posted By: samira, karachi