Namkeen Chicken Recipe in Urdu

Find delicious Namkeen Chicken recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Namkeen Chicken recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Namkeen Chicken recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Namkeen Chicken
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

159 Views 0 Comments

نمکین چکن
اجزاء:
چکن: 1 کلو
آئل: 1 کپ
نمک: 2 چائے کے چمچ
ہری مرچ: 4 سے 5 عدد
ٹماٹر: 6 سے 7 عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
ہلدی: آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
بھنا کُٹا زیرہ: آدھا کھانے کا چمچ
پانی: 1 سے ڈیڑھ کپ
کریم: آدھا کپ
ادرک: 1 انچ کا ٹکڑا (باریک کٹا ہوا، گارنش کے لیے)
ترکیب:
* سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔ ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں، پھر چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر بھونیں۔ تھوڑا سا پانی شامل کریں اور پکاتے رہیں یہاں تک کہ چکن ہلکا سنہری رنگ اختیار کر لے۔
* اب چکن کو کڑاہی سے نکال کر الگ رکھ دیں تاکہ اضافی تیل الگ ہو جائے۔ اسی کڑاہی میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، دھنیا، بھنا زیرہ، کالی مرچ، سفید مرچ اور ثابت ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
* جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو انہیں نکال کر چھلکا اتار دیں، پھر دوبارہ کڑاہی میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔
٭ اب چکن، نمک، کٹی لال مرچ اور ہری مرچیں شامل کریں، کریم ڈالیں اور 5 سے 7 منٹ ہلکی آنچ پر دم دیں تاکہ تمام ذائقے یکجان ہو جائیں۔
* آخر میں باریک کٹی ادرک سے گارنش کریں اور گرم گرم نمکین چکن کڑاہی نان، روٹی یا تندوری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Namkeen Chicken Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Namkeen Chicken is very famous in desi people. At KFoods you can find Namkeen Chicken and all the urdu recipes in a very easiest way.

Namkeen Chicken

Namkeen Chicken in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز
Get Alerts