Mutton Stew Recipe in Urdu

Mutton Stew
Recommended By Chef 00.20 To Prep
3 Servings 01.00 To Cook
Tips About Recipe 882 Views
0 Comments

مٹن سٹو

اجزاء:
•کھانے کا تیل_____ 3 کھانے کے چمچ
•پیاز_____ ڈیڑھ پیاز
•ثابت لال مرچ_____ 6 عدد
•ثابت زیرہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•ثابت گرم مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
•ادرک پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•مٹن_____ 700 گرام
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•زیرہ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•ہلدی پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•کالی مرچ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•پسے ہوئے ٹماٹر_____ 5 عدد
•دہی_____ آدھ کپ
•سبز مرچ_____ 4 عدد
•سبز دھنیا_____ 5 گرام
•ادرک_____ بطور گارنش

ایک پین میں کھانے کا تیل لے کر گرم کر لیں اور اس میں پیاز ،ثابت لا ل مرچ ،ثابت زیرہ اورثابت گرم مصالحہ ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
اب اس میں ادرک پیسٹ لہسن پیسٹ ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں۔
اب اس میں مٹن ، نمک، زیرہ پاؤڈر ، ہلدی پاؤڈر ، کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر دس سے بارہ منٹ تک بھونائی کر لیں ۔
اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر اوردہی ڈال کر مکس کر لیں اور تیس سے پینتیس کے لیے دم دے کر دو سے تین منٹ تک بھونائی کر لیں ۔
اب اس میں سبز مرچ اورسبز دھنیا ڈال کر پانچ منٹ تک مزید بھونائی کر کے ادرک کی گارنش کر لیں ۔
آپکی مزیدار مٹن سٹو تیار ہے ۔

Posted By: Hina, Islamabad

Find out the Mutton Stew Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Mutton Stew is very famous in desi people. At KFoods you can find Mutton Stew and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mutton Stew

Mutton Stew in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment