دہی ایک پیالی۔ کوکنگ آئل تین چوتھائی پیالی۔
گوشت میں نمک, ادرک, لہسن, پیاز, دھنیا, زیرہ, لال مرچیں, تیز پات, دار چینی, کالی مرچیں, بڑی الائچی, دہی اور تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں ۔
گوشت کو دیگچی میں ڈال کر تیز آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں-
پھر آنچ ہلکی کر کے اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائیں ۔
بقیہ کوکنگ آئل ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے۔
تین سے چار منٹ ہلکی آنچ پر پکا کر چولہے سے اتار لیں۔