1. ہانڈی میں گھی گرم کرکے پیاز کے پیسٹ کو فرائی کر لیں۔
2. اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے فرائی کر لیں۔
3. پھر اس میں بکرے کا گوشت شامل کرکے بھون لیں۔
4. اب کالی مرچ، سفید مرچ، زیرہ، گرم مصالحہ، جائفل جاوتری، دھنیا، ہری مرچ اور نمک دہی میں مکس کرکے شامل کرکے پکائیں۔
5. پھر اس میں پانی اور بادام کا پیسٹ شامل کرکے گوشت گلنے تک پکائیں۔
6. جب ہانڈی تیل چھوڑ دے تو کریم شامل کرکے مکس کر لیں اور ڈش میں نکال لیں۔
7. آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کرکے ہانڈی میں سرو کریں۔