میٹھی ٹکیاں
اجزاء:
1. میدہ_____ 1 کپ
2. سوجی_____ ڈیڑھ کپ
3. گھی_____ 2 کھانے کے چمچے
4. پسا ناریل_____ آدھ کپ
5. کٹے ہوئے بادام_____ 2 کھانے کے چمچے
6. تل _____ حسب ضرورت
7. چینی پسی موٹی_____ 1 کپ
8. میٹھا سوڈا_____ چٹکی بھر
9. گھی_____ تلنے کے لئے
10. دودھ_____ گوندھنے کے لئے
ترکیب:
• میدے میں تمام چیزیں ملا دیں۔
• دودھ سے گوندھ لیں اچھی طرح مگر قدر ے سخت رہے ۔
• گوندھنے کے بعد آدھ گھنٹہ فریج میں رکھ دیں۔
• چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر ٹکیاں بنا لیں جو قدرے موٹی ہوں۔
• پھر اوپر سے تل چھڑک دیں۔
• کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کر یں پھر آنچ ہلکی کر دیں۔
• تمام ٹکیاں ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براؤن ہو جائے تو ٹشو پیپر پلیٹ میں رکھ کر اتار لیں۔
Posted By: Urooj, Karachi
Add Your Recipe