دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال 5منٹ تک بھونیں اس کے بعد اس میں ٹماٹر، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، لہسن پیسٹ ڈال کر مزید 2منٹ بھونیں اب اس میں توری اور نمک ڈال کر کچھ دیر تیز آنچ پر پکائیں اس کے بعد دھیمی آنچ پر رکھ دیں۔ توری گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو بھون کر چولہا بند کر دیں۔ ڈش میں نکال لیں ہری مرچوں اور ہرے دھنیے سے سجا کر دال چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کر یں۔