Malai Kofta Recipe in Urdu

Find delicious Malai Kofta recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Malai Kofta recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Malai Kofta recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Malai Kofta
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3076 Views 0 Comments

ملائی کوفتہ
اجزاء:
ملائی 1 کپ
آئل 4 سے 5 چمچ
ٹماٹر 2 سے 3 چمچ پیسٹ
بیف کا قیمہ ایک کلو
لہسن ادرک کا پیسٹ 1 چمچ
ہری مرچ 2 سے 3 کٹی ہوئی باریک
ہری مرچ پیسٹ آدھا چمچ
کالی مرچ اور لال مرچ پاوڈر آدھا آدھا چمچ
خشخاش آدھا چمچ
پیاز 2 سے 3 کٹی ہوئی
ہرا دھنیا ایک مُٹھی باریک کٹا ہوا
ہلدی آدھا چمچ
دہی 1 کپ
دھنیا آدھا چمچ
بیسن 1 چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ٹماٹر کیچپ سروونگ کے لیے
ترکیب:
٭ قیمہ، ہری مرچیں، دھنیا، لال مرچیں، پیاز، خشخاش، پسی ہوئی ہلدی، پسا ہوا دھنیا، پسا ہوا زیرہ، ثابت کالی مرچیں، گرم مصالحہ، نمک، بیسن ڈال کر پیس لیں اور الگ کرلیں۔

٭ اب اس قیمے کے کوفتے بنانے کے لیے گول گول ٹکیاں بنا کر رکھ لیں۔

٭ کڑاہی میں تیل گرم کرکے کوفتوں کو 10منٹ تک اچھی طرح تل لیں کہ ہلکا براؤن رنگ ہو جائے۔

٭ اب ایک پتیلی میں ہلدی، دہی، ٹماٹر کا پیسٹ، دھنیا، کالی مرچ، لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور تمام مصالحہ جات ڈال کر آئل میں اچھی طرح بھونیں اور پانی ڈال کر گریوی تیار کریں اور سالن کو خوب بھون لیں۔

٭ پھر اس میں کوفتے ڈال کر چھوڑ دیں اور 10 منٹ دم پر رکھ دیں،، دم لگاتے وقت ملائی کو اچھی طرح سارے میں پھیلا لیں۔

٭
کوشش کریں ایک کپڑے میں 2 ٹکڑے کوئلے ڈال کر اس کو بھی دم پر رکھ دیں۔ یا کوئلے کی بھاپ سالن میں دے دیں۔

٭
لیجیے مزیدار شاہی بیف ملائی کوفتے بن کر تیار ہیں۔ اس کو گھر میں کھانے کے لیے بنائیں یا خاص دعوتوں کے اہتمام میں، مزیدار سالن بن کر تیار ہے۔

٭ سروونگ کے لیے کیچپ بھی رکھ دیں، کھانے کا مزہ ہی دوبالا ہو جائے گا۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Malai Kofta Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Malai Kofta is very famous in desi people. At KFoods you can find Malai Kofta and all the urdu recipes in a very easiest way.

Malai Kofta

Malai Kofta in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Reviews & Comments