mahi khaliya Recipe in Urdu

mahi khaliya

ماہی خلیا۔

اجزاء:
سرمئی مچھلی ............1کلو
سرسوں کا تیل .............1پیالی
ہری مرچ ......................2عدد
کڑی پتے............... 2عدد
ثابت لال مرچ ...........4عدد
لیموں................ 1-2عدد
املی کا رس ............... 1/4پیالی
میتی دانہ .................. چند دانے
کھوپرا............... 1چھوٹا ٹکڑا
مونگ پھلی .............. 10-12دانے
خشخاش ..............1کھانے کا چمچہ
پسی لال مرچ ............1کھانے کا چمچہ
ادرک ............. 2چائے کے چمچے
لہسن .............2چائے کے چمچے
ہلدی.......... 1/4چائے کا چمچہ
ثابت دھنیا ............2\1کھانے کے چمچے
سفید سرکہ ................2کھانے کے چمچے
سفید زیرہ ..................1/2کھانے کا چمچہ
سفید تل ..............2کھانے کے چمچے
نمک ....................حسب ذائقہ
1کلو مچھلی کی کھال صاف کراکے بڑے سائز کی بوٹی بنوالیں اور اُسے بغیر دھوئے دوکھانے کے چمچے سفید سرکہ لگاکر رکھ دیں ۔ دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ اب 1کھانے کا چمچہ خشخاش، تھوڑا سفید سرکہ ، 2کھانے کے چمچے سفید تل ، 2کھانے کے چمچے ثابت دھنیا 10سے 12 دانے مونگ پھلی اور 1چھوٹا ٹکڑاکھوپرے کو توے پر سنہرا بھون کر باریک پیس لیں ۔
اس کے بعد دیگچی میں 1پیالی تیل گرم کریں اور 4عدد ثابت لال مرچ، چند میتھی دانے اور تین کڑی پتے ڈا ل کر سیاہ کرلیں ۔
پھر اس میں 2چائے کے چمچے ادرک ، 2چائے کے چمچے لہسن ، ہلدی ، 1کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ ، حسب ذائقہ نمک اور بھنا اور پسا ہو ا مصالحہ ڈال کر بھونیں اور چولہے سے اتار لیں۔
اس کے بعد مصالحہ پھر چولہے پر رکھ کر گرم کریں اورمچھلی کے ٹکڑے پھیلا کر بھنے ہوئے مصالحے میں ڈال دیں ۔
پھر1/4پیالی املی کا رس ، 2کڑی پتے اور 2عدد ہری مرچ ڈال کر دیگچی کوہلاتے رہیں ۔ جب تیل اوپر آجائے تو ہلکی آنچ پر توے کے اوپر رکھ کر دَم کے لیے رکھ دیں ۔
5سے 10منٹ بعد اُتار کر سادے چاول کے ساتھ سرو کریں۔

Zubaida Tariq , Posted By: aqib shahzad, karachi

Find out the mahi khaliya Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sea Foods. mahi khaliya is very famous in desi people. At KFoods you can find mahi khaliya and all the urdu recipes in a very easiest way.

mahi khaliya

mahi khaliya in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sea Foods by Zubaida Tariq .

مزید فش اور سی فوڈز ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

I found some of the best recipes of my life including mahi khaliya recipe here at kfoods.com. First I was wondering where to find all sea food recipes but today I am happy to say that I found many many good recipes that I can cook easily.

Feb 28, 2017 Nada Peshawar

Leave Comment