سب سے پہلے ان اجزاﺀ کو ملا کر پیسٹ بنالیں-
ناریل آدھا٬ لال مرچ ثابت 5 عدد٬ لہسن کی ایک پوتھی٬ دھنیا بیج (آدھا چائے کا چمچ)٬ زیرہ (آدھا چائے کا چمچ)٬ دو ہری مرچیں-
اب مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھو کر ان پر نمک اور لیمن جوس لگا کر ایک گھنٹے کے لیے مرینیٹ کرلیں-
پھر دوبارہ سے اچھی طرح دھوئیں- ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے پیاز لال کریں اور پھر اس میں تمام مصالحہ اور ہلدی ڈال کر مکس کرتے ہوئے فرائی کریں- جب مصالحہ تیل چھوڑ دے تو ایک پیالی پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں- تاکہ گریوی بن سکے- اب اس گریوی میں مچھلی٬ آم کے سلائس اور نمک ڈال کر ابال لیں-
جب مچھی پک کر خستہ ہوجائے اور گریوی گاڑھی نظر آئے تو تھوڑا سا بھون کر اس کڑاہی کو چولہے سے اتار لیں اور سرونگ ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا سے گارنش کر کے سرو کریں-
یہ ڈش چاول کے ساتھ بہت ہی مزہ دیتی ہے-