گوشت کو دو انچ کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ان کی چوڑائی ایک سینٹی میٹر سے زیادہ نہ ہو- اب اس میں تمام مصالحے اور دوسری چیزیں ڈال دیں - اس کو چار پانچ گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں- اس کے بعد نکال لیں اور اس میں تلوں کا تیل ڈال دیں- کوئلے دہکا کر انہیں اچھی طرح سرخ کرلیں اور ان کے اوپر جالی رکھ دیں- اب جالی کو چکنائی لگا کر ان گوشت کے ٹکڑوں کو دونوں طرف سے بھون کر سنہرا کرلیں جالی کو کوئلوں سے تقریباً چار انچ اونچا رکھیں- تیار ہونے پر گرم گرم نوش کریں-