Khasta Poori Recipe in Urdu

Find delicious Khasta Poori recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Khasta Poori recipe is one of the common and most searched dishes in the Roti, Nan & Bread recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Khasta Poori recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Khasta Poori
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1552 Views 0 Comments

خستہ پوری
اجزاء:
آج کل بازار کی پوری اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ منگوانے سے پہلے بھی سوچنا پڑتا ہے اور اگر گھر میں افراد زیادہ ہوں تو دل مار کر پھر روٹی ہی کھانی پڑتی ہے۔ لیکن کچھ خواتین گھر میں بھی پوریاں بناتی ہیں، لیکن ان کی بھی ایک شکایت ہوتی ہے کہ پوریاں بناؤ تو وہ کڑک پاپڑ ہوجاتی ہیں، جسے کھانے میں مزہ بھی نہیں آتا۔

اسلیئے آج کے فوڈز ان خواتین کیلیئے لایا ہے ایک ایسی ٹپ، جس سے ان کی پوریاں نرم بھی ہونگی اور پھولی ہوئی بھی بنیں گی۔
ترکیب:
سب سے پہلے ایک پیالے میں دو کپ میدہ لیں اس میں آدھا چمچ نمک، دو چمچ دہی، ایک چمچ تیل اور پانی ڈال کر آرام آرام سے گوندھیں، گوندھتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ پانی تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کریں، آٹے کو بہت زیادہ نرم نہیں کرنا جب گوندھ جائے تو اس میں ایک سے دو چمچ تیل ڈال کر تب تک گوندھیں جب تک تیل جدب نہ ہوجائے۔ پھر اسے آدھے گھنٹے کیلیئے ڈھاک کر رکھ دیں۔ اسکے بعد پوریاں بیلیں اور گرما گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں۔

پوری بناتے وقت کن باتوں کا دھیان رکھنا چاہیئے جس سے وہ نرم اور پھولی ہوئی بنیں گی؟

۔ میدے میں دہی ڈالنے سے پوری نرم بنتی ہے۔

۔ نیم گرم پانی سے آٹا گوندھنے سے پوریاں اچھی بنتی ہیں۔

۔ نرم پوری بنانے کیلیئے ضروری ہے کہ پوری بیلتے وقت صرف تیل/ گھی کا استعمال کریں، خشک آٹا بلکل نہ لگائیں۔

۔ پوریوں کو ہرگز پتلا نہ بیلیں اس سے آپکی پوری کڑک ہوجاتی ہے اور پھولتی بھی نہیں ہے۔

۔ پوریوں کو تیل کے بجائے گھی میں فرائی کریں، اس سے پوری نرم اور زیادہ ذائقہ دار بنتی ہے۔
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Khasta Poori Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Khasta Poori is very famous in desi people. At KFoods you can find Khasta Poori and all the urdu recipes in a very easiest way.

Khasta Poori

Khasta Poori in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

مزید نان اور چپاتی ریسیپیز
Reviews & Comments