کھجوروں کی بیج نکال کر صاف دھو لیں اور بیلینڈر میں ڈال کر بیلینڈ کر لیں۔ پھلے ہوئے بڑے فرائینگ پین میں کھویا ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں چمچ مسلسل چلاتے رہیں تاکہ جلنے نہ پائیں، ساتھ ہی اس میں پسی ہوئی الائچی کے دانے ملا دیں۔ جب کھویا مکمل طور پر پگھل جائے تو اس میں ایک پیالی چینی شامل کردیں اور دوبارہ سے چمچ چلاتے ہوئے پکاتے رہیں۔ پکاتے ہوئے جب چینی پگھل جائے اور میکسچر کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو آدھا میکسچر علیحدہ نکال لیں۔ اور بقیہ میں لیمن رنگ( دو کھانے کے چمچ پانی میں ملا کر) ڈال دیں۔ پین میں یا شیشے کی ڈش میں برش سے بناسپتی لگالیں اور اس میں لیمن رنگ کے میکسچر کی تہ لگا لیں اور اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھ دیں۔ کھجور کے پیسٹ کو پین میں ڈال کر اس میں ایک چوتھائی پیالی پانی ڈالیں اور اسے لکڑی کے چمچ سے کچلتے ہوئے چار سے پانچ منٹ پکالیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ پستے کو ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منت ابال لیں پھر ٹھنڈا کر کے چھیل لیں اور فرائینگ پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ جب ہلکے سے بھن جائیں تو ان پر آدھی پیالی چینی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ کر پگھلا لیں۔ چینی پگھلنے پر آجائے تو اس میں ایک سے دو کھانے کے چمچ پانی ڈآل دیں اور شیرہ بننے پر (جب چینی پر چمک سی آنے لگے) تو چولہے سے اتار لیں۔ ڈش میں لگائی ہوئی کھوئے کی رنگین تہہ پر کھجور کے پیسٹ کع پھیلا کر لگا دیں، پھر اس پر کھوئے کے دوسرے مکسچر کو لگائیں اور آخر میں شیرے والے پستے پھیلا دیں، پھر اسے مکمل طور پر ٹھنڈا کر کے ڈش میں نکال کر پیش کریں۔