Karahi Keema Recipe in Urdu

Karahi Keema
Recommended By Chef 00.25 To Prep
5-6 Servings 00.50 To Cook
Tips About Recipe 1908 Views
0 Comments

کڑاہی قیمہ

اجزاء:
1. قیمہ : 400 گرام
2. کلیجی (چھوٹے ٹکڑے ) : 200 گرام
3. لہسن (پسا ہوا ) :1 کھانے کا چمچ
4. ادرک (پسا ہوا ) : 1 کھانے کا چمچ
5. ادرک (باریک کٹا ہوا ) : 1 کھانے کا چمچ
6. ہری مرچیں ( باریک کٹی ہوئی ) : 8 عدد
7. ہرا دھنیا : حسبِ ضرورت
8. ٹماٹر ( باریک کٹے ہوئے ) : 125 گرام
9. پیاز ( باریک کٹے ہوئے ) : 2 عدد درمیانہ سائز
10. لیموں کا رس : 2 کھانے کے چمچ
11. سرخ مرچیں ثابت: 8 عدد
12. سرخ مرچیں ( پسی ہوئی ) : 1 چائے کا چمچ
13. سونف : 1 چائے کا چمچ
14. دھنیا (ثابت ) : 1 چائے کا چمچ
15. گرم مصالحہ (کٹا ہوا ) : 1 چائے کا چمچ
16. دہی : آدھ کپ
17. گھی: آدھ کپ
18. مٹر : 125 گرام

• سب سے پہلے قیمہ اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ ان میں سے پانی نکل جائے ۔
• اس کے بعد ایک پین میں آدھ چائے کا چمچ ہلدی ، پانی میں ڈال کر ابالیں اور پھر اس میں کلیجی ڈال دیں کچھ دیر بعد کلیجی کا پانی پھینک کر اسے دھو لیں،اس عمل سے کلیجی کی بساند دور ہو جائے گی ۔
• اس کے بعد کڑاہی میں گھی گرم کرکے پیاز فرائی کریں جب ان کی رنگت تبدیل ہو جائے تو اس میں ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں تاکہ ٹماٹر گل جائیں ۔
• پانچ منٹ بعد اس میں لہسن ادرک پسی ہوئی ،سرخ مرچیں ،سونف ، دھنیا ،ہلدی وغیرہ ڈال کر مصالحہ بھوننا شروع کر دیں ۔ ساتھ ساتھ پانی کا چھینٹا بھی لگاتے جائیں ۔
• مصالحہ بھوننے کے دوران ہی اس میں قیمہ ، کلیجی ، مٹر شامل کر دیں اور بعد میں دہی اور گرم مصالحہ ڈال کر مسالحہ اچھی طرح بھونیں ۔
• جب دہی کا پانی خشک ہو جائے اور مصالحہ گھی سے الگ نظر آنے لگے تو اس میں موجود تمام اجزاء گلانے کے لئے اس میں گرم پانی ڈالیں اور ڈھکن ڈھانپ دیں ۔
• جب کلیجی ،قیمہ اچھی طرح گل جائیں تو اس میں توے پر بھونی ہوئی ثابت سرخ مرچیں ،باریک کٹا ہوا ادرک ، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں ۔
• چٹ پٹا کڑاہی قیمہ روغنی نان یا پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں ۔

Posted By: ghani, Kalam

Find out the Karahi Keema Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Karahi Keema is very famous in desi people. At KFoods you can find Karahi Keema and all the urdu recipes in a very easiest way.

Karahi Keema

Karahi Keema in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment