جاپانی کروکٹس
اجزاء:
1. بیف کا قیمہ_____ ایک پاؤ
2. انڈے_____ 3 عدد
3. پنیر_____ آدھ کپ
4. مایونیز_____ 2 کھانے کے چمچ
5. ہری مرچ_____ 3 عدد کاٹ لیں
6. ہرا دھنیا_____ 1 گڈی کاٹ لیں
7. میدہ_____ آدھ کپ
8. کارن فلور_____ آدھ کپ
9. کوکنگ آئل_____ 3 سے 4 کپ
10. سرخ مرچ کٹی ہوئی_____ آدھ کپ
11. پسا ہوا گرم مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
12. نمک_____ حسب ذائقہ
13. سرخ مرچ پاؤڈر_____ حسب ذائقہ
ترکیب:
• ایک برتن میں 2 انڈے، پنیر، مایونیز، سرخ مرچ اور نمک کو مکس کریں۔
• الگ برتن میں قیمے کو ہرے دھنیے، ہری مرچوں، گرم مصالحے، سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک میں بھون لیں ۔
• ایک اور برتن میں ایک انڈہ پھینٹ لیں، دوسرے برتن میں کارن فلور اور میدے کو پانی کے ساتھ مکس کرلیں۔
• بھنے ہوئے قیمے کو ہاتھ یا پلیٹ پر پھیلا کر اس میں انڈے پنیر اور مایونیز کے مکسچر کو بھرکر ٹکیہ بنا لیں۔
• ٹکیہ کو پہلے انڈے اور بعد میں کارن فلور اور میدے میں ڈبوئیں، اور سائیڈ میں رکھ دیں۔
• ایک بڑی کڑاہی یا برتن میں باقی بچے ہوئے کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں ٹکیہ کو 15 سے 20 منٹ تک اس وقت تک پکائیں جب تک براؤن نہیں ہوجاتے۔
• اس کے بعد مزیدار قیمہ کروکٹس پلیٹ میں رکھ کر گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔
Posted By: saima, karachi
Add Your Recipe