100گرام انگوروں کو صاف کرکے 1/2کپ آئسنگ شوگر لگاکر ایک طرف رکھ دیں ۔ اب ایک بلینڈر جگ میں باقی بچے ہوئے 100گرام انگور ، 300ملی لیٹر آئس کریم سوڈا ، 4-5کھانے کے چمچے شوگر سیرپ اور حسب ضرورت برف ڈال کربلینڈ کرلیں ۔پھرگلاس میں نکال کر آئسنگ شوگر لگے انگوروں سے گارنش کرکے سرو کریں ۔ گریپس کوکٹیل تیار ہے