Gluten Free Parathay Recipe in Urdu

Find delicious Gluten Free Parathay recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Gluten Free Parathay recipe is one of the common and most searched dishes in the Chef Recommended Recipes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Gluten Free Parathay recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Gluten Free Parathay
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1887 Views 0 Comments

گلوٹن فری پراٹھے
اجزاء:
اب ڈائٹنگ میں بھی پراٹھے کھائیں!وزن کم کرنے کے لیے 7 طرح کی گلوٹن فری روٹی اور پراٹھوں کی شاندار ریسیپیز ۔۔
وزن کم کرنا ایک بہت مشکل اور صبر آزما مرحلہ ہے۔ ڈائٹ کرنے والاشخص بہت آزمائش سے گزرتا ہے۔ اس کو لگتا ہے کہ دنیا کی ہر نعمت اس سے روٹھ گئی ہیں، اور اس کو ہر چیز میں چکنائی،کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ کا حساب رکھتے ہوئے چلنا پڑتا ہے۔ روٹی اور پراٹھے کا تو سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ ایسے میں ہم اپ کے جذبات کو سمجھتے ہوئے کچھ گلوٹن فری روٹی اور پراٹھوں کی تراکیب لائے ہیں،جو کہ ڈائیبیٹک، پی سی اوز، تھائی رائیڈ اور ڈائٹنگ ان سب میں بہت فائدہ مند ہیں۔
ترکیب:
1۔ مکئ کی روٹی/پراٹھا
مکئ کا آٹا 1 کپ ، مولی(کدو کش) 2 ٹیبل اسپون ، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) 1 ٹی اسپون ، نمک آدھا ٹی اسپون
ان سب چیزوں کو ملا کرنیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔اب اس کی چھوٹی سی روٹی یا پراٹھا بنا لیں توے پر سینک لیں،توے سے اتار کر اس پر ایک ٹی اسپون دیسی گھی لگا دیں۔ مزیدار پراٹھا تیار ہے۔ چٹنی یا سرسوں کے ساگ کے ساتھ کھائیں۔

2۔ بیسن کی روٹی/پراٹھا
پیسن 1کپ، آئل 1 ٹی اسپون، ہلدی آدھی چمچ، لال مرچ آدھا چمچ، ہری مرچ 1ٹی اسپون، میتھی کے پتے 1ٹیبل اسپون
ان سب چیزوں میں ہلکا سا پانی ڈال کرآمیزہ بنالیں۔ ان ایک نان اسٹک توے میں ہلکا سا برش کی مدد سے تیل لگائیں اور یہ آمیزہ پھیلا دیں، ہلکی آنچ پر پکنے دیں، اب پلٹ دیں۔دوسری طرف سے بھی اسی طرح سینک لیں۔مزیدار پراٹھا تیار ہے۔ کسی بھی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

3۔ جوار کا پراٹھا
جوار کا آٹا 1 کپ، بیسن 1 کپ، نمک، لال مرچ،زیرہ ،اجوائن،کلونجی آدھا آدھا چمچ،اورکدوکش کی ہوئی پھول گوبھی حسب ضرورت
ایک پین میں ہلکا سا تیل ڈال کر اس میں گوبھی ڈالیں،سارے مصالحے ڈال کر ہلکا سا سورتے کر لیں۔اب آٹے میں یہ مکسچر ملا کر گوندھ لیں۔ اب اس کو ہلکے ہاتھ سے بیل کر توے پر ڈالیں اور سینک لیں۔آپ کی روٹی تیار ہے ۔اوپر سے ایک چمچ دیسی گھی لگا دیں۔

4۔ باجرے کی روٹی/ پراٹھا
باجرے کا آٹا، نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔ ہاتھوں سے دبا دبا کر روٹی بنائیں اوپر سے ہلکا سا دیسی گھی لگا کر دہی یا کسی چٹنی سے کھائیں۔

5۔ راجی/راگی کا پراٹھا
راجی/راگی کا آٹا آدھا کپ، تیل ایک چمچ، رائی، باریک چوپ کی ہوئی ادرک ،ہری مرچ، پیاز،کدوکش کی ہوئی گاجر، پسا گرم مصالحہ،نمک۔
تیل میں آدھی چمچ رائی،آدھی چمچ ادرک،ہری مرچ،پیاز،گاجر،اور تمام مصالحے ایک ایک چٹکی ڈال کر سورتے کر لیں۔ اب آٹے میں یہ ساری چیزیں ڈال کرآٹا گوندھ لیں۔ اب اسکو پیڑا بنا کر ہاتھ سے بڑا کریں۔اور اب اس کا روٹی یا پراٹھا بنالیں۔ دہی کے ساتھ انجوائے کریں۔

6۔ کٹو کا پراٹھا
کٹو کا آٹا آدھا کپ ، آلو (بوائل اور میش) ایک ٹیبل اسپون، دہی 1 ٹی اسپون، نمک،مرچ،ادرک کٹی ہوئی،کالی مرچ
ان سب چیزوں کومکس کر کے اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر آمیزہ بنالیں،اب توے پر ہلکا سا تیل لگا کر اس پر اس آمیزے کو پھیلادیں۔ اور دونوں طرف سے سینک لیں،اچار یا چٹنی سے کھائیں۔

7۔ سنگھاڑے کا پراٹھا
سنگھاڑے کا آٹا آدھا کپ، لوکی کدو کش کی ہوئی، پنیر 1 چمچ(کدوکش)، کالی مرچ پسی ہوئی،ہری مرچ،ادرک کٹی ہوئی،نمک
یہ ساری چیزیں مکس کر کے اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر آمیزہ بنالیں اور پھر توے پر پھیلا کر روٹی یا پراٹھا بنالیں۔ دہی میں ہری چٹنی ملا کر یا ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ تناول کریں۔

Posted By: Afshan, Lahore

Find out the Gluten Free Parathay Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chef Recommended Recipes. Gluten Free Parathay is very famous in desi people. At KFoods you can find Gluten Free Parathay and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gluten Free Parathay

Gluten Free Parathay in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chef Recommended Recipes.

مزید شیف ریسیپیز ریسیپیز
Reviews & Comments