ایک پین میں تیل گرم کریں اور پیاز کو سنہرا کریں۔ ثابت لال مرچ اور مرغی کا گوشت ڈال کر بھونیں، چند منٹ بعد ٹماٹر شامل کر کے پین کو ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر مرغی کو پکنے دیں۔ مرغی نرم ہوجائے تونمک شامل کردیں ۔ ایک کھانے کا چمچہ تیل میں لہسن کو سرخ کرلیں اور پھر مرغی کو شامل کریں۔ آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر پاپڑ کے ساتھ لہسن مرغ پیش کریں۔