انڈے کو اچھی طرح پھینٹ لیں پھر چینی ڈال کر مکس کریں اب میدے میں کوکو پاؤڈر ڈال کر مکس کر کے انڈے اور چینی کے مکسچر میں تھوڑا تھوڑا کر کے ڈال کر فولڈ کریں اور 8 بائے 8 انچ کے پین میں ڈال کر 200 پر بیک کریں- اب کیک سائیڈ چھوڑ دے تو نکال کر ٹھنڈا کریں اب اسے جس سائز کی براؤنیز کرنی ہے کر کے دودھ ڈالیے پھر گلیز یا فیوج آئسنگ ڈال کر پیش کیجیے-
فیوج آئسنگ
اجزاﺀ
کوکنگ چاکلیٹ ----- ایک کپ
مکھن ---- ایک کھانے کا چمچ
کریم ---- ایک چوتھائی کپ
ترکیب
ڈبل بوائر پر تمام چیزوں کو مکس کر کے براؤنیز پر لگا لیجیے-
گلیز آئسنگ
اجزاﺀ
آئسنگ شوگر ----- ایک کپ
مکھن ---- ایک چائے کا چمچ
پانی ---- ایک کھانے کا چمج
کوکو ---- دو کھانے کے چمچ
ترکیب
تمام چیزوں کو مکس کر کے پکا لیں اور براؤنیز پر لگا دیں-