5کھانے کے چمچے چینی میں ایک پین میں ڈالیں۔پھر اس میں 2کھانے کے چمچے پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر 10منٹ تک پکائیں۔ چینی گل جانے اور براﺅن ہوجانے پر اس کو سانچے میں ڈال دیں۔ جس میں پڈنگ بنانا ہو۔ ایک الگ برتن میں انڈے، چینی، دودھ اور ونیلا ایسنس ڈال کر پھینٹتے رہیں۔ جب تک کہ چینی مکمل گھل نہ جائے اب اگر اوون میں تیار کرنا ہو تو اوون کو آن کردیں اور درجہ حرارت 200سینٹی گریڈ یا گیس مارک 5یا فل پر کرکے 15منٹ تک گرم ہونے دیں۔ ایک بڑے برتن میں پانی ڈالیں۔ اس میں پڈنگ کا سانچہ رکھ دیں اور سانچے میں انڈے کا مکسچر ڈال دیں برتن اوون میں رکھ دیں اور 35-40منٹ تک پکنے دیں۔چیک کرنے کے لئے ایک چھری لے کر درمیان میں ڈالیں۔ اگر صاف نکل آئے تو نکل لیں اور اگر پڈنگ کے کچھ ذرات لگے ہوں تو 10-15منٹ تک مزید پکائیںپھر نکال کر ٹھنڈا کرکے فریج میں 2گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ٹھنڈا ہونے پر نکال کر ایک پلیٹ میں الٹا کرکے نکال لیں او رپیش کریں۔اگر پتیلے میں پکانا مقصود ہو تو ایک پتیلے میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور جب پانی گرم ہوجائے اور چھوٹے چھوٹے بلبلے بننے لگیںتو انڈے کے آمیزے والے برتن کو اوپر سے المونیم فوئل سے مکمل سیل کرکے اس پتیلے میں رکھ دیں اور اوپر ڈھکن رکھ کر 35سے 40منٹ تک پکائیں۔ چیک کرنے کے لئے وہی طریقہ اپنائیں جو پہلے بتایا گیا ہے۔ٹھنڈا ہونے پر پلیٹ میں الٹ کر نکالیں اور پیش کریں۔