مکھن، چینی اور گولڈن سیرپ کو ہلکی آنچ پر پکائیں کہ چینی پوری طرح سے حل ہوجائے۔ چولہے سے ہٹا کر میدہ اور ادرک پاؤڈر ملا دیں۔ اب مکسچر سے ایک چائے کا چمچہ بیکنگ ٹرے میں ڈال دیں۔ پھر اسے سپریڈ ہونے کی جگہ چھوڑ دیں۔ 180 سینٹی گریڈ پر پانچ منٹ کے لئے بیک کر کے تیس سیکنڈ کے لئے بیکنگ ٹرے میں چھوڑدیں۔ اب احتیاط کے ساتھ ٹرے سے ہٹا کر لکڑی کے چمچے پر گول یا سلینڈر کی شکل میں رول کردیں۔ جب ٹھنڈا اور کرسپی ہوجائے تو بہت آرام سے چمچہ نکال دیں۔ پوری طرح سے ٹھنڈا کرکے جنجر اسنیپز کے دونوں سائیڈ کو پگھلی چاکلیٹ میں ڈپ کرتے جائے۔ گریس پروف پیپر پر رکھ کے سیٹ ہونے دیں۔ اور پھر اسے ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔