ایک باؤل میں مکھن اور چینی پھینٹ کر اس میں انڈے، کوکو، میدہ اور بیکنگ پاؤڈر مکس کرلیں۔ اب آمیزے کو کپ کیکس کے ٹن میں ڈال کر بیس منٹ کے لئے 180 سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔
آئسنگ کے لئے:
کوکو پاؤڈر کو پانی میں گھول لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر مکھن اور آئسنگ شوگر کو پھینٹ کر اس میں شامل کرلیں۔ جب کپ کیکس ٹھنڈے ہوجائے تو ہر کپ کیک کے اوپر سے ایک پیس کاٹ کر نکال لیں۔ پھر انھیں بیچ میں سے آدھا کر کے اندر چاکلیٹ بٹر کریم پائپ کرلیں اور کٹے ہوئے کیک کے پیس کو اس اینگل سے لگائیں کہ تتلی کے پر جیسے لگے۔