ایک باؤل میں میدہ، انڈہ اور انڈے کی زردی ڈال کر دودھ کو وکس کی مدد سے اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔ جب آمیزہ اسموتھ ہوجائے تو کور کر کے تیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ کریپ پین کو گرم کر کے برش کی مدد سے تیل لگا کے تین بڑے کھانے کے چمچے بیٹر شامل کر کے پین میں ڈال کر پہلے ایک سائیڈ کو ایک منٹ کے لئے پکائیں اور پھر پلٹ کر دوسری سائیڈ کو بھی ایک منٹ کے لئے پکائیں۔ اب مین میں سے کریپس کو نکال کر ایک دوسرے پر رکھتے جائیں۔ اور درمیان میں گریس پروف پیپر رکھے تاکے ایک دوسرے سے نہ چپکیں۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو ایک کھانے کا چمچہ چیری پائی فلینگین یا تازہ چیریز اور ایک اسکوپ چاکلیٹ آئسکریم شامل کر کے فولڈ کریں۔ آخر میں چاکلیٹ سوس ڈال کر کریم کے ساتھ پیش کریں۔