میدے میں نمک، کالی مرچ اور مکھن مکس کرلیں۔ پھر اس میں چیز شامل کر کے ڈو بنائیں اور تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔ اب چوکور بیل لیں اور فولڈ کر کے مزید تھوڑی دیر تک رکھیں۔ اس کے بعد دوبارہ ہلکا سا بیل لیں اور چھری سے چوکور کاٹ کر کانٹے سے نشان لگائیں۔ 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک بیک کرکے سرو کریں۔