کاٹج چیز کو کچھ دیر فریج میں رکھ کر اس کے چوکور ٹکڑےکاٹ لیں۔
میدہ اور کارن فلور ملا کر اس میں نمک،چائنیز نمک،اور سفید مرچیں ملا لیں۔
انڈے کی سفیدیوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں مصالحے ملا ہوا میدہ تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کرلیں۔یخ ٹھنڈا پانی ڈال کر گاڑھا مکسچر بنا لیں۔
کڑاہی میں آئل کو تینسے چار منٹ گرم کر لیں۔
چیز کے ٹکڑوں کو اس میں ڈبو کر سنہری فرائی کر لیں۔